لطائف کے لفظ سے گھبرانا نہیں چاہیئے۔یہ صوفیاء کی طرف منسوب ہوں تو "لطائف تصوف" کہلائیں گے۔علماء سے متعلق ہوں تو "لطائف علمیہ" سے موسوم ہوں گے۔ہمارے اکابر و اسلاف کی زبان مبارک سے ادا ہوئے ہوں تو انہیں "اقوال و ملفوظات" سے تعبیر کیا جائے گا اور اگر روزمرہ کی مجلسی زندگی میں بیان کئے جائیں تو ان...