محفل میں ہماری دلچسپی میں اضافے کا باعث ہمارے ایک ہزار مراسلوں کی تکمیل بھی تھا،جب ہم نے اپنے ایک ہزار مراسلے پورے کرے تو محفل کی جانب سے نشئی ہونے کا تصدیق نامہ موصول ہوا۔دھڑکتے دل کے ساتھ ہم اس انتظار میں تھے کہ مبارکبادی کی لڑی کون کھولے گا اور کافی وقت تک اسی انتظار میں گزرتا رہا ،کسی محفلین...