دفتر میں کام میں مصروف تھا کہ فون ماہی بے آب کی طرح تڑپنا شروع ہوگیا۔ دیکھا تو بھلکڑ صاحب سکرین پر چمک رہے تھے۔ رابطہ استوار ہونے پر حسب روایت سلام دعا کے بعد جناب نے حکم فرمایا کہ اگر اسلام آباد کے محفلین کے ساتھ افطاری کا پروگرام بنایا جائے تو کیسا رہے گا۔ ہم نے فورا سے پیشتر ہاں میں ہا ں...