صد شکر مالک الملک کا کہ جس ہجو کی زد میں ہماری ذات ِنکوہش صفات اتنی زور و شور سے آئی تھی اب اس کی تلافی میں ایک غلو آمیز قصیدہ لکھ کر ہمیں بالآخر با عزت بری کرنے کا ایک پروانہ ایسی تفصلی دوئداد کی شکل میں لڑی ہذا کی دیوار پر آویزاں کر دیا گیا ہے کہ ہم پھر سے کچھ سامنے آنے کے لائق ہو گئے ۔ یہ...