ظہیر بھائی ۔ آپ کے فرمودہ فرامین سے مجھے ایک سو سے ذرا زیادہ اتفاق ہے، اور آپ کے اختلاف کے پس پردہ بھاری مصلحتوں اور منفعتوں کے حامل ہو نے میں کچھ شک نہیں ہے ۔ یہ سراسرآپ کی عالی ظرفی کا اظہار ہے کہ آپ ہم جیسوں کے سطحی اور انتہائی محدود مطالعے سے بنے پدی کے شوربے میں بھی تبحر دیکھ لیتے ہیں جو...