عام طور پر ستاروں کے اندر ہائیڈروجن گیس ہیلئم میں بدلتی ہے اور اسی طرح درجہ بدرجہ بھاری تر عناصر بنتے جاتے ہیں۔ لوہا سب سے بھاری عنصر ہے جو اس عمل میں بنتا ہے۔ اس سے زیادہ بھاری عناصر بنانے کے لئے جتنی حرارت درکار ہوتی ہے، وہ عام ستاروں پر نہیں پایا جاتا۔ تاہم جب ستارہ سپر نووا کی شکل میں پھٹتا...