السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
اگر حکم کریں تو
" موکلات " جو بنا کام کاج کے لمبی تان کے سو رہے ہیں ۔
ان کی ڈیوٹی لگا دوں ۔
فاروق بھائی ویسے بھی نجومی و جوتش کی سند سے نواز چکے ہیں مجھے
" بدنام جو ایسے ہیں تو ایسے ہی سہی "
نایاب
اپیا جی
سلامت رہیں سدا
غائب کیا ہونی تھی ،
کسی کو یاد ہو گا کہ
دانے دانے پہ لکھا ہے کھانے والے نام ۔
تو کیا بعید آپ کے پارسل سے چاکلیٹ نکالی ہو
اور اپنی جیب سے مہر ۔
مہر کا ٹھپہ چاکلیٹ پر
اور چاکلیٹ ہضم ۔
نایاب
اپیا جی
سداسلامتی ہو آپ پر
یہ میرا سعودیہ کہاں ہے ۔
یہ تو شاہ سعود کا ہے ۔
یہاں اک اصطلاع استعمال ہوتی ہے ۔
" امر ملکی "
شاہ کا حکم ،
اب چاہے مصیبت ہو چاہے راحت
سر تسلیم خم رہتا ہے
مزاج یار نہ سہی ،
مزاج بادشاہ ہی سہی۔
نایاب
السلام علیکم
محترم محمد نعمان بھائی
مجھے آپ سے اتفاق ہے ۔
محترم خرم شہزاد خرم بھائی نے بہت اچھے طریقے سے تقسیم کے پھیلاؤ پر قلم اٹھایا ۔
اور جناب فیصل بھائی نے اسی تقسیم کی اچھائی برائی کو تفصیل سے بیان کیا ۔
نایاب
اپیا جی
سدا خوش رہیں آمین
سنجیدہ نہ ہوتے ہوئے بھی
اتنی سنجیدہ تعریف لفظ " زندگی " کی
کہ جیسی گزرنی ہے ویسی ہی گزرے گی ۔
سو کیوں نہ زندہ دلی کے ساتھ ہنستے مسکراتے گزاریں اس زندگی کو ۔
دکھ کوئی فسانہ تو نہیں ہوتے جنہیں سنا سنا کر زندگی کو غم زدہ کر لیں ۔
اور زندگی جینا عذاب ہو جائے ۔...
السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
بہت شکریہ
اللہ سدا اپنی رحمتوں سے نوازے آمین
آپ کے یہ الفاظ میرے لیئے حوصلہ افزائی کا ٹانک ہیں ۔
اور یہ سب آپ جیسی ہستیوں کی تحریر سے اخذ کیا ہوا ہے ۔
نایاب
اپیا جی
اتنے کپ پھینکتے ہوئے اسراف کا احساس ہو گا ۔
اچھے پیارے ساتھی ہیں یہاں
اک چائے بنا کر دے جاتا ہے ۔
دوسرا کپ اٹھا کر دھو دیتا ہے ۔
ہم دعاؤں پر ٹرخا دیتے ہیں ۔
اک آس امید جگا دیتے ہیں ۔
نایاب