السلام علیکم
محترمہ ماوراء بہنا
سدا خوش رہیں آمین
مجھے ووٹنگ والے دھاگے پر جانے کی اجازت نہیں مل رہی ۔
یہ اتنی ساری انگریجی لکھی آ جاتی ہے ۔
کہیں ووٹ کاسٹ ہی تو نہیں ہو گیا ۔ (مذاق)
نایاب
السلام علیکم
اللھم صلی علٰی محمد و علٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ہ
اللھم بارک علٰی محمد و علٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ہ
(156)
سعد ۔ میرا دل ابھی تک حسین سے جنگ کرنے کو تیار نہیں ہوتا ۔ چاہتا ہوں ۔
کسی طریقہ سے صلح ہو جائے ۔ مگر تین قاصدوں میں سے ایک بھی میرے خط کا جواب نہ لا
سکا ۔ ایک تو حضرت حسین کے پاس جا ہی نہ سکا ۔ دوسرا شرم کے مارے راستے ہی
سے کسی طرف ہٹ گیا ۔ اور تیسرے نے جا کر حسین کی بیعت اختیار...
(154)
سعد ۔ دل حسین کے مقابلے پر راضی نہیں ہوتا ۔
شمر ۔ ثروت اور دولت حاصل کرنے کا ایسا سنہری موقع پھر ہاتھ نہ آئے گا ۔
ایسے موقعے زندگی میں بار بار نہیں آتے ۔
سعد ۔ نجات کیسے ہو گی ۔ ؟
شمر ۔ خدا رحیم ہے کریم ہے ۔ اس کی ذات سے کچھ بعید نہیں ۔ گناہوں کو معاف
نہ کرتا تو رحیم کیوں...
(152)
(زیاد کا آنا)
سعد ۔ السلام علیکم امیر میں خود ہی حاضر ہونے والا تھا ۔ آپ نے ناحق تکلیف کی ۔
زیاد ۔ شہر کا دورہ کرنے نکلا تھا ۔ باغیوں پر اس وقت بہت سخت نگاہ
رکھنے کی ضرورت ہے ۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ حبیب ظہیر ، عبداللہ چھپ کر حسین
کے لشکر میں داخل ہو گئے ہیں ۔ اس کی روک تھام نہ...
السلام علیکم
محترم ایم اے راجہ جی
املا کی غلطیوں سے قطع نظر بہت اچھا کالم لکھا آپ نے ۔
بہت خوب
یہ سچ میں اک سلگتا ہوا موضوع ہے پاکستانی معاشرے کا ۔
اور یہ بھی سچ ہے کہ اکثر گداگروں کا طرز رہائیش
ہم جیسے سفید پوشوں سے کہیں بہتر ہوتا ہے ۔
اچھا لکھا آپ نے
ماشااللہ
اللہ کرے زور...
(150)
آؤں گا ۔
زیاد ۔ بیشک بیشک مجھے تمہاری ذات سے ایسی ہی امید ہے تمہیں معلوم
ہے حسین بن علی کوفے کی طرف آ رہے ہیں ۔ ہم کو ان کی طرف سے بہت اندیشہ
ہے ۔ تم کو ان سے جنگ کرنے کے لئے جانا ہو گا ۔ ادھر سے ہمیں بے فکر کر کے پھر
رے کی حکومت پر جانا ۔
سعد ۔ یا امیر آپ مجھے اس مہم پر...
السلام علیکم
محترم شاہ بھائی
میں 70 سے لیکر 110 تک
محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا ص 65 سے 69
ٹائپ کر رہیے ہیں ۔
آپ نے چونکہ ابتدا کی تھی اس کی ٹائپنگ کی
تو آپ آگاہ کر دیں یہاں
کہ کس صفحے سے کس صفحے تک ٹائپ کریں گے آپ
تاکہ کوئی اور محترم ہستی بھی ٹائپ کرنا چاہے تو
وہ بھی اپنے...
(148)
پہلا سین
صبح کا وقت ، زیاد فرش پر بیٹھا سوچ رہا ہے ۔
اس وفاداری کی کیا قیمت ہے جو محض زبان تک محدود ہے ۔ کوفہ کے سبھی
سردار جو مسلم بن عقیل سے جنگ کرتے وقت خم ٹھونک رہے تھے ۔ اب حسین بن علی سے
جنگ کرتے وقت بغلیں جھانک رہے ہیں ۔ کوئی بھی اس مہم کو انجام دینے کا بیڑا نہیں...
(146)
گھونسلے سے باہر نکلنے میں ہے ۔ اندر عافیت ہی عافیت ہے ۔ مگر اب معلوم ہوا کہ
صیاد کے ہاتھ گھونسلے کے اندر بھی پہنچ جاتے ہیں ۔ ہماری نجات زمانہ سے بھاگنے
میں نہیں ۔ اس کا مقابلہ کرنے میں ہے ۔ تمہاری صحبت نے ، ملک کی حالت نے قوم
کے رئیسوں کی پستی اور غداری نے روشن کر دیا کہ یہاں...
السلام علیکم
اللھم صلی علٰی محمد و علٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ہ
اللھم بارک علٰی محمد و علٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ہ
(١٤٤)
ظالموں کے ہوش اڑے ہوئے ہیں ۔ جو پہلے بچ رہے تھے ۔ ان سے بھی یزید کی
خلافت کا حلف لیا جا رہا ہے ۔ زیاد نے مجھ سے حلف لینے کو کہا تو میں نے اس کے
حکم کی تعمیل کی ۔ انکار کرتا تو اس وقت یہاں نہ بیٹھا رہتا ۔ زیاد نے میری تعریف
کی اور حامیان یزید کی صف میں مجھے ایک ممتاز درجہ پر بٹھایا...
(١٤٢)
عباس _ میری صلاح تو یہ ہے کہ دریا کے کنارے لگیں ۔
حسین - نہیں بھیا دشمن ہمیں دریا کے کنارے نہ اترنے دیں گے ۔ اسی میدان
میں خیمے لگاؤ ۔ خدا یہاں بھی ہے ۔ اور وہاں بھی اس کی مرضی پوری ہو کر رہے گی ۔
( زینب کو عورتیں اٹھا کر خیمے میں لے جاتی ہیں )
بانو -...
السلام علیکم
محترم طالوت جی
بہت شکریہ اتنی اچھی معلوماتی تحریر
اور تصاویر پوسٹ کرنے کا ۔
بہت محنت کی ہے آپ نے سچ میں
عزیز امین جی کہاں ہیں ۔
آئیں دیکھیں کچھ لکھیں ۔
یہ تو خاص پوسٹ آپ کے لئے لگتی ہے ۔
نایاب
السلام علیکم
اپیا جی
اپیا میری ہو اور اتنی کنجوس ۔
ناممکن ۔
صرف شکریہ پر ٹرخا دیا ۔
کوئی دعا ہی دے دینی تھی میری غزل نایاب کو ۔
ذرا تعریف کر دینی تھی میری بٹیا کی ۔
نئی تصویر لگائی ہے آپ نے تو توجہ ہی نہ دی ۔
نایاب
السلام علیکم
محترم منتظمین کرام اردو محفل لائیبریری
" کربلا " کے صفحہ 70 سے 110 تک کی ٹائپنگ
میں نے شروع کر دی ہے ۔ انشااللہ
اگر کوئی محترم ہستی یہ صفحات ٹائپ کر رہی ہو تو آگاہ کر دیں ۔
نایاب
السلام علیکم
محترم مجیب منصور بھائی
سدا خوش رہیں آمین
آپ کس سوفٹ وئیر میں ان فونٹس کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔
اگر میرے علم میں ہوگا تو انشااللہ
یہاں لکھ دوں گا ۔
نایاب