عمران منتظمین کے آفس سے نکل کر ایک جگمگاتی روش پر آ گیا-یہاں جگ جگہ خوشنما پودوں کے درمیاں روشیں بنائی گئی تھیں -عمران نے اس طرح اپنی پلکیں جھپکا کر دیدے نچائے جیسے سچ مچ وہ کوئی الو ہو اور اسے کوئی اس روشنی کے طوفان میں زبعدستی چھوڑ گیا ہو! حالانکہ یہاں اس وقت اس قسم کی ایکٹنگ کی ضرورت نہیں تھی...