نتائج تلاش

  1. فرحت کیانی

    طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

    یہ مشورہ نہیں ایک درخواست تھی. آپ نہیں سننا چاہتیں تو مت سنیے. آپ اپنا کام جاری رکھیں. السلام علیکم
  2. فرحت کیانی

    طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

    میں نہ تو لعن طعن کر رہی ہوں نہ مذمت. اور نہ ہی میں لایعنی بحث کا حصہ بننا چاہتی ہوں. مجھے آپ کی اس بات نے واقعی میں بہت مایوس کیا کہ یہ فوج کا سکول تھا اور اس کی حفاظت فوج کی ذمہ داری تھی. میری آپ سے صرف اتنی گزارش ہے کہ آپ اپنے تجزیے کچھ دنوں کے لیے موخر کر سکیں تو آپ کے شکر گزار ہوں گے وہ سب...
  3. فرحت کیانی

    طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

    کاش فوج نے ضرب عضب مارچ میں ہی شروع کر لیا ہوتا تو اب تک ان کا صفایا کر چکی ہوتی لیکن تب ان سیاستدانوں پر ہی مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنے کا بھوت سوار تھا. اب ہمیں ان کے مکمل خاتمے سے کم کسی چیز پر سیٹل نہیں ہونا چاہیے. اور فوج نے اس کی حکمت عملی اب تک تیار بهی کر لی ہو گی آرمی چیف نے کل درست...
  4. فرحت کیانی

    طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

    آرمی سکولوں کی آدھے سے زیادہ آبادی سویلین ہیں. اگر آرمی کا آرمی کے سکولوں یا بچوں کی حفاظت کا فارمولا نافذ کیا جائے تو سویلین بچوں کی حفاظت سول حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے. کم از کم اس اندوہناک قومی سانحے کے موقع پر تو یہ بلیم گیم کھیلنے سے احتراز کرنا چاہیے. یہ پاکستانی بچے تھے. ہمارے بچے. ان...
  5. فرحت کیانی

    طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

    اس سانحے کو بهی بالآخر تین دن بعد بهلا دیا جائے گا. میڈیا لوگوں کے زخموں کو کرتا رہے گا. سیاست دان اپنی دوکانیں چمکاتے رہیں گے اور یہی سرکس پورے زور و شور سے جاری رہے گا.
  6. فرحت کیانی

    دعا پشاور سکول کے شہدا کے لیے فاتحہ اور یرغمال و زخمیوں کے لیے دعا کی درخواست

    ممکن ہو تو سانحہ پشاور کے شہدا کے لیے فاتحہ پڑھیں اور زخمیوں اور یرغمالیوں کے لیے کم از کم تین بار درود شریف پڑھ کر دعا کریں.
  7. فرحت کیانی

    کاش ایسا ہو جائے.

    کاش ایسا ہو جائے.
  8. فرحت کیانی

    رئیس فروغ اپنی مٹی کو سرفراز نہیں کر سکتے (رئیس فروغؔ )

    واہ. بہت خوب. کیا خوب کلام انتخاب کیا ہے. بہت شکریہ.:) ویسے حیرت ہے کہ دسمبر میں غیر دسمبری شاعری پڑھی جا رہی ہے. یہ کیا ہوگیا؟؟
  9. فرحت کیانی

    حکومت عمران خان کو تھکانا چاہتی ہے!

    شاید آپ کو ابرار الحق کے انکم ٹیکس نادہندگی کا علم نہیں ہے. 2012ء میں بهی فیڈرل بیورو آف ریونیو نے اس بارے میں تفصیلات جاری کی تھیں اور اس سال بهی یہی حالات ہیں. اور میرے نزدیک ایک ٹیکس چور بهی اتنا ہی کرپٹ ہے جتنا قومی خزانے کو لوٹنے والے امراء و وزراء. واقعی ٹیکس ادا نہ کرنا ہماری روایات میں...
  10. فرحت کیانی

    حکومت عمران خان کو تھکانا چاہتی ہے!

    آپ کا قصور نہیں یہ پی ٹی آئی کا روایتی انداز ہے کہ جس کے بارے میں جو جی میں اندازہ لگایا اور پهر پورے یقین سے اس کو آگے پھیلا دیا.
  11. فرحت کیانی

    حکومت عمران خان کو تھکانا چاہتی ہے!

    اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، جہانگیر ترین اور ابرار الحق جیسے 'ایماندار' حواریوں کے بیچ کھڑا 'کهرا' انسان. زبردست. ان میں سے کسی ایک کی بهی ہسٹری اگر غیر جانبدار ہو کر دیکھیں گے تو آپ کو یہ بهی اسی قطار میں کهڑے ملیں گے جس میں وہ سب ہیں جن کا ذکر آپ نے کیا. لیکن آپ انہیں کیوں دیکھیں گے...
  12. فرحت کیانی

    حکومت عمران خان کو تھکانا چاہتی ہے!

    کون سے ارب ہا ڈالرز؟ مبالغہ آرائی اچھی بات ہے لیکن اتنی بهی نہیں ہونی چاہئیے. دوسری بات کے لیے متفق ہوں. اس سے بڑا المیہ کیا ہو گا کہ اس وقت ملک میں پھیلی افراتفری اور عام لوگوں کی روزمرہ مشکلات کو بڑھاوا دینے میں ہمارے بیرون ملک 'بسے' 'دردمند' سابقہ ہموطن ہی بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں. آپ اور...
  13. فرحت کیانی

    حکومت عمران خان کو تھکانا چاہتی ہے!

    واقعی؟؟؟؟ بہت احسان ہے ان 'پیسہ بھیجنے والوں کا' جن کے دم سے پاکستانی 'معیشت چل رہی ہے'. جو یہاں بیٹھے ہیں ان میں صرف پی ٹی آئی کے حمایتی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان چل رہا ہے. جو ان کی مخالفت کرتے ہیں وہ چونکہ غدار بهی ہیں اور کرپٹ بهی اس لیے ان کی وجہ سے 'معیشت رکی ہوئی ہے'. اب اس معیشت کو ملک...
  14. فرحت کیانی

    حکومت عمران خان کو تھکانا چاہتی ہے!

    http://herald.dawn.com/2014/11/05/personnel-grooming.html ابن رضا بھائی آپ کی شروع کی باتیں اپنی جگہ درست ہیں لیکن آخری جملے سے مجھے حال ہی پڑهے ایک آرٹیکل کا خیال آ گیا. ممکن ہو تو نومبر 2014ء میں Herald میں چھپنے والے آرٹیکل 'Personnel Grooming' پڑهیے گا. اس میں پی ٹی آئی کے ایک عہدیدار کی...
  15. فرحت کیانی

    حکومت عمران خان کو تھکانا چاہتی ہے!

    جس طرح آپ کا یہ خیال ہے کہ آپ کے لیڈر کی بے سروپا باتوں پر اعتراض کرنے والے نواز شریف یا زرداری کے حمایتی ہیں اور آپ اپنی طرف سے ایسا جواب دے کر ان کو لاجواب کر دیتے ہیں ایسی ہی ایک منطق پاکستان میں بسنے والے پاکستانیوں کی بهی ہے کہ جو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کسی اور معاشرے میں جا بسے ہوں انہیں...
  16. فرحت کیانی

    اقتباسات شیر آیا ، شیر آیا ۔۔مختار مسعود کی کتاب 'سفر نصیب' سے اقتباس

    جزاک اللہ خیر. کیا بر محل پوسٹ شیر کی ہے سید زبیر انکل! کاش ہم اس میں چھپا پیغام سمجھ سکیں.
  17. فرحت کیانی

    حکومت عمران خان کو تھکانا چاہتی ہے!

    جب ہر کوئی خود ساختہ تجزیہ نگار و ماہر سیاسیات بن جائے تو ایسی ایسی نادر روزگار تھیوریاں معرض وجود میں آتی ہیں کہ پڑھنے و سننے والے عش عش کر اٹھتے ہیں. اللہ تعالیٰ سے پاکستانی عوام کو ہدایت اور اچھے برے کی تفریق کرنے کی توفیق عطا کرنے کی دعا ہے. جب تب ہم پاکستانی دو بروں میں سے نسبتاً کم برے کو...
  18. فرحت کیانی

    آزادی مارچ اپڈیٹس

    کم از کم خان صاحب کے بچے تو موجودہ حکمرانوں کے بچوں کی غلامی نہیں کریں گے. باقی رہے عوام تو نیا پاکستان بننے کے بعد یقیناً وہ بهی میاں و زرداری صاحبان کے بچوں کی غلامی نہیں کریں گے بلکہ قریشی و ترین و عمر خاندانوں کی غلامی کریں گے. یہ اس قوم کی قسمت ہے جو ہر pied piper کے پیچھے جھومتی چلی جاتی ہے.
  19. فرحت کیانی

    مہمان اس ہفتے کی مہمان "محفل کی شیف"

    ملائکہ اردو محفل پر میرے پسندیدہ اراکین میں سے ایک ہیں. میرا ان کے بارے میں ہمیشہ سے ایک بہت اچها سا تاثر رہا ہے اور ابھی بهی ویسا ہی ہے. یہ تو یاد نہیں کس دھاگے پر بات چیت شروع ہوئی لیکن جب جب بات ہوئی بہت اچها محسوس ہوا. ملائکہ کا قرینے اور مہذب انداز میں گفتگو کرنا. بہت کچھ. خصوصاً کچن...
Top