"اگر یہ جاننا ہو کہ ایک مذہب کی تعلیمات کیسی ہیں تو اس کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ اس مذہب نے اپنے ماننے والوں کے کردار پر کیسا اثر ڈالا ہے۔ یہ دلیل انتہائی غیر منطقی ہے کہ مذہب تو کامل اور آئیڈیل ہے، بس اس کے ماننے والے انتہائی کمینے، منافق ، اخلاق سے گرے ہوئے، تشدد پسند اور...