آپ سمارٹ فونز کی ٹیکنالوجی کو بابے دامت برکاتہم العالیہ کی ٹیکنالوجی سے افضل سمجھنے کی گستاخی کر رہے ہیں۔
ہاں! چونکہ تصویر حرام شے ہونے کے فتوے تواتر سے آتے رہتے ہیں لہذا ڈیجیٹل کیمرے کو چارج کرنا بھی یقیناً فعل حرام ہی ہو گا اور ہمارے العالیہ صاحب یہ کام کیسے کر سکتے ہیں، خود سوچیں۔۔۔
کچھ لوگوں کے لیے فون کنیکشن کا مقصد ہی صرف ہاتھ لگانے کی ضرورت پوری کرنا ہوتا ہے ایسوں کے لیے یقیناً ہاتھ لگانے کے بعد کنیکشن کی ضرورت باقی نہ رہے گی۔۔۔ ان کے علاوہ دیگر احباب ہاتھ لگا کر کنیکشن کی ضرورت سے بے نیاز ہونے کے لیے دامت برکاتہم العالیہ ٹو پوائنٹ زیرو کا انتظار کریں
آغا وقار دنیا دار آدمی تھا، ا س نے اپنی ایجاد سے دولت کمانا چاہی اور اسی لیے رسوا کیا گیا۔ ہمارے امیر صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا ارادہ اس کرامت سے دنیاوی دولت کمانا ہر گز نہیں۔ یہ مدنی و سائنسی بہار ہے جو واقفان حال تک پہنچ کر رہے گی۔ الحمد للہ! ماشاء اللہ! سبحان اللہ!
امیر اہل سنت کا ہاتھ پکڑنے سے بندے کا موبائل 3 ماہ سے خود بخود چارج ہو رہا ہے
ماشاء اللہ۔۔۔ سبحان اللہ
دیکھنا یہاں کچھ کمزور ایمان والے اتنا بیّن ثبوت دیکھ کر اب بھی نہیں مانیں گے۔۔۔
ان کی آنکھوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے
مجھے بھی یہی لگ رہا تھا تبھی پوچھا۔
دراصل، جب ہم کسی اور کا لکھا ہوا کچھ کاپی کر کے لاتے ہیں تو ساتھ اصل کا حوالہ دینا ضروری سمجھا جاتا ہے ورنہ چوری سمجھی جاتی ہے۔ اس مراسلے میں باوجود کوشش کہیں کوئی حوالہ نہیں نظر آیا۔ :)