نتائج تلاش

  1. فاتح

    دل کے برگد تلے

    آپ کی اس نظم کی بحر رمل مخبون محذوف مسکن یعنی "فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن" ہے۔ غزل یا پابند نظم کے ہر مصرع میں ارکان کی تعداد ایک سی ہوتی ہے۔ لیکن آزاد نظم ہونے کی صورت میں آزادی صرف اتنی حاصل ہوتی ہے کہ غزل یا پابند نظم کے برعکس یہاں آپ ارکان کی تعداد ہر مصرع میں اپنی مرضی سے رکھ سکتے ہیں۔ آپ...
  2. فاتح

    معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت۔ فاتح الدین بشیر

    شکریہ راجا بھائی۔ محبت ہے آپ کی
  3. فاتح

    معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت۔ فاتح الدین بشیر

    اتِّقا ۔ تقویٰ اِدِّعا۔ استدعا یا دعویٰ گاہ گاہ۔ وقت بوقت افترا۔ بہتان آلام۔ الم (کرب، دکھ یا رنج) کی جمع اقتدا۔ تقلید یا پیروی علّت۔ وجہ یا سبب نعرۂ الفراق۔ جدائی کے وقت غم میں نکلنے والی آواز
  4. فاتح

    ’نیٹ فلیکس‘ کی پاکستان آمد!

    اچھا! پھر شاید آپ نے پہلے سے لے رکھا ہو گا اور اب نئے صارفین کے لیے 10 ڈالر ہو چکا ہو گا۔ یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستان میں امریکا کی نسبت مہنگا دے رہے ہوں لیکن اس کے امکانات کم ہیں۔
  5. فاتح

    فنِ خطاطی: وقت کی دھول میں گُم ہوتا پیشہ!

    نئی ایجادات سے سہولت پیدا ہوتی ہے اور پرانے ہنر کی ضرورت باقی نہیں رہتی، ایک خطاطی پر ہی کیا موقوف یہ صورت حال ہر ہنر کے ساتھ ہے۔ جتنی چاہیں مثالیں بنا لیں۔ جیسے زیک نے ایک مثال دی
  6. فاتح

    ’نیٹ فلیکس‘ کی پاکستان آمد!

    پیسہ پھینک تماشا دیکھ۔ ویسے تو پی ٹی سی ایل کے بھی 8 ایم بی اور زائد کے پیکجز موجود ہیں جو ایچ ڈی کے لیے اگر بہت اچھے نہیں تو بھی "ٹھیک " ضرور کہے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں نیا ٹیل فائبر ٹو دا یوزر کا بھی آپشن دیتی ہے۔
  7. فاتح

    ’نیٹ فلیکس‘ کی پاکستان آمد!

    اسی کی بات کر رہا ہوں۔ 9 اعشاریہ 99 ڈالر۔ جسے میں نے پیار سے 10 ڈالر کہہ دیا۔ :)
  8. فاتح

    ’نیٹ فلیکس‘ کی پاکستان آمد!

    پاکستانی فلمیں تو آپ کو بلو رے یا ایچ ڈی تو چھوڑیں، اصل ڈی وی ڈی کوالٹی یعنی ایچ ڈی میں بھی نہیں ملتیں۔ شاید صرف سینما کے لیے بناتے ہیں۔ پی ٹی وی کے سنہرے دور کے کچھ ڈرامے تو یو ٹیوب پر مل جاتے ہیں لیکن پاکستانی فلموں کی طرح ان کی کوالٹی بھی دگرگوں ہی ہوتی ہے۔
  9. فاتح

    چین میں ٹانگوں والی مچھلی واکنگ فش کی دریافت!

    حضور! آپ کی خدمت اقدس میں اسی لیے کئی مرتبہ عرض کی ہےکہ دیسی اخباروں سے سائنس کی خبریں کاپی پیسٹ کرنے سے پہلے اصل حوالہ تلاش کر لیا کریں۔ :)
  10. فاتح

    چین میں ٹانگوں والی مچھلی واکنگ فش کی دریافت!

    زرد صحافت کا ایک اور نمونہ۔۔۔ خبر سے ایسا لگ رہا ہے کہ بس ابھی کل شام کو ہی اچانک دنیا کی تاریخ میں کہیں سے پہلی مرتبہ پاؤں والی مچھلی نکل آئی ہے ۔ https://en.wikipedia.org/wiki/Walking_fish
  11. فاتح

    ’نیٹ فلیکس‘ کی پاکستان آمد!

    بہت اچھی خبر ہے۔ ان کا 10 ڈالر ماہانہ والا پیکج اچھا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان میں کوئی آپشن ہی موجود نہیں تھا تو مجھ سمیت کئی لوگ چاہنے کے باوجود مجبوراًچوری کی ویڈیوز دیکھنے پر مجبور تھے۔ پاکستان کی مارکیٹ کے لیے نیٹ فلکس کا گفٹ کارڈ زیادہ بہتر ہو گا کریڈٹ کارڈ کی نسبت۔
  12. فاتح

    مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

    سراسر آپ کی نوازش ہے۔ میں تو سمجھا کہ آپ اس شعر کو مشکل اور ثقیل کہہ کر نکلوانا چاہ رہے ہیں۔
  13. فاتح

    تمام اشہارات کی روک تھام اور فحش سائٹس تک رسائی بند کرنے کا آسان نسخہ کیا ہے؟

    میرے پاس تو اب بھی ایڈ بلاک پلس ہی چل رہا ہے۔ اپنانے سے مراد میرا اپنانا نہیں بلکہ عمومی طور پر موازنے میں ایک کو اپنانے کی بات کی تھی۔ اور مسئلہ ڈائنامک یا سٹیٹک کا نہیں بلکہ دو اشیا کے مابین موازنے کا ہے۔ آپ سے ہم نے ان دونوں کا فرق پوچھا تھا اور اس پر آپ نے یہ بتایا کہ سسٹم پر ہلکا ہے۔ اور یہ...
  14. فاتح

    مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

    اگر آپ کو یہ شعر ثقیل محسوس ہوتا ہے تو اسے نکالا بھی جا سکتا ہے۔ حکم کیجیے۔۔۔ اس تبصرے پر ہم تو حاتمؔ کے مصرع میں آپ کے لیے یہی کہہ سکتے ہیں کہ "طرفہ معجون ہے ہمارا یار" :) پذیرائی پر ممنون ہوں۔
  15. فاتح

    واٹس ایپ کی دلچسپ ٹرکس!

    کیا آپ سنجیدگی سے پوچھ رہے ہیں؟ اگر واقعی تومیں پرنٹنگ پریس سے لے کر موجودہ دور میں ٹی وی توڑنے، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے استعمال اور ان ایپس کے میسجز میں سے قرآنی آیات ڈیلیٹ کرنے اور سمائلیز کے حرام ہونے سے متعلق بے شمار فتاویٰ جید علما کے اقوال اور عربی متن کے اصل حوالوں سمیت درج کر سکتا...
  16. فاتح

    مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

    قبلہ، جو بھی ہے وہ آپ کے ذوق کا اعجاز ہے۔ ان با ذوق احباب میں جاسمن ، ساگر اور سارہ خان ہمارے شکریے کے مستحق ہیں۔ :)
  17. فاتح

    دل کے برگد تلے

    واہ کیا کہنے سعید صاحب۔ میں نے ان دو سطور کو اکٹھا پڑھا اور وزن میں ہو گئیں۔ حشر تھم جائے، ترے جسم کا جلتا جنگل اور شاید سعید صاحب بھی اسی طرح پڑھ رہے ہوں اور وزن میں لگ رہی ہوں دونوں سطور لیکن آپ کی بات بجا ہے کہ آزاد نظم میں جہاں جملہ مکمل ہوتا ہے اس کے بعد والے جملے کو الگ مصرع کے طور پر...
  18. فاتح

    ہم کس لیئے بنائے گئے ہیں ؟

    دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ;) ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرّوبیاں خواجہ میر درد
Top