ایک تو میرے متعلق دنیا کی رائے ہی ایسی قائم ہو گئی ہے کہ میں دوستانہ، عاشقانہ، مہربانہ، قدر دانہ، دلپذی رانا، اور نجانے کون کون سے نا ملا کر بھی کچھ لکھوں تو پڑھنے والے اسے نشتر ہی سمجھتے ہیں۔ میں نے تو سعدیہ کی جانب سے کیے گئے اتنے عمیق سیاسی سوالات کو مذاق سمجھا تھا اور خود بھی ان کے مذاق کی...