فاتح نے محفل کے حوالے سے بات کی ہے تو شاید Berkeley Software Distributionکی بات کر رہے ہیں جسے Berkeley Unix بھی کہتے ہیں ۔ اور اگر کسی صنف ِ نازک کو محفل سے تشبیہ دی ہے تو کیا کہہ سکتے ہیں کہ موصوف سافٹ وئیر انجینئر کیساتھ آخر شاعر بھی تو ہیں ۔ ;)
ویسے سچی بات ہے کہ سری لنکا کی جیت سے بھی خوشی ہوتی ہے ۔ اس کے پیچھے ان کا وہ مثبت رویہ ہے ۔ جو انہوں نے لاہور میں اپنے اوپر دہشت گردوں کے حملے کے بعد روا رکھا ۔ اور بعد میں بھی بہت سے کھلاڑی پاکستان آکر کھیلنے کی خواہش ظاہر کرتے رہے ۔ اس سلسلے میں انہیں اپنی عوام اور حکومت کا بھی تعاون حاصل رہا ۔
اسپورٹ مین اسپرٹ کے لحاظ سے تو گیم اچھا رہا ۔ مگر کھلاڑیوں کی سلیکشن میں ان کی پرفارمنس اور فٹنس کے لحاظ سے کافی نقائص ہیں ۔ جو پاکستانی ٹیم نے اپنے پہلے ون ڈے کے تجربے کے بعد بھی درست نہیں کیئے ۔