مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب میں امریکہ آیا تھا تو مساجد بہت کم تھیں ۔ نمازِ جمعہ کے لیئے ہمیں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔کیونکہ جگہ کی قلت تھی ۔ الحمداللہ اب کافی مساجد ہیں اور اب یہاں جمعہ کا اہتما م بہت احسن طریقے سے کیا جاتا ہے ۔ مگر میں اوائل کی بات کر رہا ہوں ۔ اس وقت ہم نے چرچ اور ان...