نہ جانے کیسے ہاتھ لگ گیا یہ نسخہ کہ " ادھار محبت کی قینچی ہے "
بس جھٹ سے سارے پاکستانی دکانداروں کو دان کر دیا تاکہ وہ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ حالانکہ ادھار کے کھاتوں والا رجسٹر سبھی کے پاس ہوتا ہے۔
اللہ پاک ہمارے حق میں آپ کی دعائیں قبول فرمائیں آمین
آپ کی طرف سے بھی فضیلت کی چادر ہمارے لیے اعزاز کی بات ہےاستاد محترم۔
سلا مت رہیے ہمیشہ صحت و عافیت کے ساتھ۔❤️
جانا پڑا زینب لوگوں کی طرف۔۔ گروسری میں تو مدد کی خوشی خوشی کہ شام ہوتے ہوتے فرمائش آئی کہ گل پکائے قیمہ مٹر۔ پھر روٹیاں بھی پکا لیں ہم نےلگے ہاتھوں۔ اس کے بعد بچوں کے ساتھ لڈو کھیلی۔ سونے چلے گئے ہیں تو موبائل ہاتھ میں لینے کی فرصت ملی ہے۔ :mad3:
چاہتے تو ہیں کہ کچھ کریں لیکن کسی ایک کام پہ توجہ مرکوز نہیں کر پا رہے۔ اس لیے آج کل بس گھر بیٹھے یا تو پیاز لہسن چھیلتے ہیں ورنہ موتیوں سے تصاویر بناتے ہیں ۔ امید ہے کہ اگلے ہفتے سے روٹین بدلے گی۔
کیسی ہوں؟ اچھی ہوں الحمد للہ
آپ کیسی ہیں؟ ❤️