صبر کر کے بجاتے جائیے گلے کا ڈھول عامر گولڑوی بھیا۔ اور جب کبھی بہنوں کی طرف سے دلجوئی یا اشک شوئی کی ضرورت محسوس ہو، کہہ دیجیئے گا بلاُجھجھک۔ سیما آپا اور ہم کبھی انکار نہ کریں گے۔
ضرور دیں گے مشورہ۔ آخر کو ایسے موقع پر بہنیں ہی تو کام آتی ہیں بھیا ۔
آپ ایسا کریں کہ انھیں ایک کلائی کی گھڑی لے دیں جو چلتی نہ ہو۔ بس بارہ کا وقت دکھاتی ہو۔ اس طرح انھیں وقت مل جائے گا اور بارہ ہی بجے رہیں گے آپ کے ہر دم۔
طبیعت صاف کر دیں گی بھابی عامر بھیا کی اگر یہ گلدستہ کی بجائے گملا لے گئے پھولوں والا کہ دینا ہے تو کوئی بڑی چیز دیں۔ جب ٹکڑے ٹکڑے ہو گا ان کے سر سے ٹکرا کر۔۔۔ لگ پتہ جائے گا عامر بھیا کو۔
ظلم ہے یہ ۔ سراسر ظلم ہمارے نام کے ساتھ۔
جو ہو رہا ہے اچھا ہو رہا ہے آپ کے ساتھ۔
بیگم کو ان کے نام سے پکارنے کی بجائے کوئی اور نام زبان پر آ گیا ہو گا تبھی تو ان کا پارہ ہائی ہے کہ یہ کس موئی کا نام لے لیا۔