"جب دکان بند کرو تو تجوری کو کھلا چھوڑ دینا۔"مالک نے اپنے ملازم سے کہا۔
"لیکن جناب تجوری میں تقریباً ڈیڑھ روپے کی ریزگاری پڑی ہے"۔نوکر بولا۔
"وہ تو ٹھیک ہے۔" دکاندار نے کہا۔"لیکن اگر چور آگئے تو پانچ ہزار کے لالچ میں دس ہزار کی تجوری توڑ ڈالیں گے۔"
"کیا آپ کو معلوم نہیں کہ میرا وقت صبح کا ہوتاہے۔"ڈاکٹر نے ایک مریض سے کہا۔
"میں دوپہر کے بارہ بجے کے بعد کسی کو نہیں دیکھتا"۔
"لیکن سر، مجھے تو کتے نے ساڑھے بارہ بجے کاٹا ہے"۔ مریض بولا۔" بے چارے کتے کو آپ کے وقت کا کیا پتا"؟
کیسے سمجھاؤں دل زار سمجھتا ہی نہیں
میری مشکل، میرا غم خوار سمجھتا ہی نہیں
جس کی یادوں سے رہائی نہیں ممکن محسن
وہ مجھے اپنا گرفتار سمجھتا ہی نہیں
محسن بھوپالی