خدا کی پناہ ۔۔۔۔! آٹھ صفحے بھر دیے۔
جینا دوبھر کردیا ہے ان تند و تیز کام کے مارے (workaholic) لوگوں نے۔ :evil::evil:
میری گذارش ہے کہ یہاں نگرانی سخت کی جائے اور غیر متعلقہ لوگوں کا داخلہ بند کیا جائے۔ :evil:
:D:p
جو لوگ قرانِ کریم اور احادیثِ صحیحہ کی روشنی میں "توحید" کو سمجھنے کے خواہشمند ہیں اُن کے لئے بشیر لودھی صاحب کی کتاب "توحید اور ہم" بہت اچھی کتاب ہے۔ اس ربط پر پی ڈی ایف میں دستیاب ہے۔
ایک وقت تھا کہ ہم شاعری کی لڑی کو کشتِ زعفران ہوتا دیکھ کر سوچتے تھے کہ ہم کچھ "آف ٹاپک" ہو رہے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ "محفل میں کوئی بولتا ہی نہیں" والی کیفیت ہے۔ سو جہاں جو ڈسکشن ہو جائے، غنیمت ہے۔
وضاحت بھی کیا خوب چیز ہوتی ہے۔ :)
ایک اخبار کے ایڈیٹر نے کسی بات پر ناراض ہو کر اپنے اخبار میں لکھ دیا کہ "اس شہر کے آدھے لوگ پاگل ہیں"۔
شہر والے کافی ناراض ہوئے۔ کافی لے دے ہوئی۔ پھر اخبار والوں نے کچھ ایسے تردید لگائی:
"شہر کے آدھے لوگ پاگل نہیں ہیں۔ " :)