بات یہ ہے کہ جیت ہمیشہ رجائیت پسند (Optimist) لوگوں کی ہی ہوتی ہے کہ مثبت سوچ ہی مثبت ماحول کو جنم دیتی ہے۔ اور یہ بھی کہ رجائیت پسند لوگوں کو قنوطیت سے بھرے رویوں کے درمیان ہی رہنا پڑتا ہے۔ دونوں ہی زندگی کے پہلو ہیں، جو جہاں خود کو زیادہ آرام میں محسوس کرتا ہے وہاں رہتا ہے۔
باقی سب باتیں...
:)
یہ آرامدہ جملہ پڑھ کر ایک لطیفہ یاد آ گیا:
اس کوچے کے ایک بندے نے سوچا کہ کیوں نہ ترکیب دیکھ کر بریانی بنائی جائے۔
لیکن ترکیب کا پہلا جملہ پڑھ کر ہی اُس نے اپنا پروگرام ختم کردیا۔
پہلے جملے میں لکھا تھا : "ایک صاف برتن لیں" ۔ :D:p
دراصل آج کل کچھ وقت کی کمی ہے سو کم سے کم وقت میں بھی محفل میں شرکت ممکن بنانے کے لئے یہ اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں۔ :D:p
جو اقوال وغیرہ اچھے لگے سوچا شئر کر لئے جائیں۔ :)