نتائج تلاش

  1. دوست

    پاکستان کے نوے فی صد علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن

    آج دوپہر قریًبا دو بجے سے لے کر شام نو بجے کے بعد تک پاکستان میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاؤن ہوا۔ خاص بات یہ نہیں کہ یہ اتنا طویل تھا خاص بات یہ کہ نوے فیصد علاقوں میں بجلی بند تھی۔ جس کے نتیجے میں عجیب عجیب افواہوں نے جنم لیا۔ مثلًا بہت بڑی تخریب کاری ہوئی ہے، بلوچستان میں کوئی گڑبڑ ہوچکی ہے...
  2. دوست

    نئی اردو ترجمہ ٹیم

    ماشاءاللہ۔ خوش آمدید شگفتہ۔ آپ ایسا کریں یہاں چلی جائیں۔ http://l10n.urduweb.org/entrans/main.php گنوم یعنی Gnome کا فی الحال ہم ترجمہ کررہے ہیں۔اوپر کے پیغامات میں بیان کردہ فائلوں کے علاوہ جو اچھی لگے اس کا ترجمہ شروع کردیں۔ ترجمے میں مدد کے لیے اردو لوکلائزیشن کے فورم میں ایک دھاگہ نعمان...
  3. دوست

    ترجمہ مطلوب ہے

    سیکیور کا ترجمہ مامون کیا ہے۔ سیکیورڈ مامون شدہ۔ failsafe کا ترجمہ بے‌ضرر کیا ہے۔“بصورت ناکامی مامون نشست“ بصورت دیگر یہ ترجمہ ہونا چاہیے اس کا۔
  4. دوست

    ترجمہ مطلوب ہے

    پوائنٹر کا ترجمہ تیرنما ایک ذہن میں آیا ہے۔ چونکہ آصف بھائی نے اشاریہ پر اعتراض اٹھایا تھا انڈیکس کے ترجمے کے سلسلے میں۔ دوسرے ریموٹ کا ترجمہ بعید کیا ہے۔ کنکشن کا قرابت اور کنکٹ کرنے کا ملانا۔یا قرابت قائم کریں کرلیتے ہیں۔ کیا معیاری ہیں؟؟
  5. دوست

    فائلز کس طرح اپلوڈ کروں

    نہیں ہوتی۔ نقل تک سب ٹھیک لیکن فائل کا جو ربط دیتا ہے وہاں کچھ نہیں ہوتا۔
  6. دوست

    اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

    ظفری جی اب آپ کی طبیعت کیسی ہے۔ افسوس ہوا ایکسیڈنٹ کا سن کر۔ (اگرچہ یار لوگ اسے معمول کی کاروائی بتا رہے ہیں)۔
  7. دوست

    ترجمہ مطلوب ہے

    کوئی بات نہیں اگر انڈیکس کتابوں میں استعمال ہوتا ہے تو۔ ہم تو اسے کمپیوٹر میں استعمال کررہے ہیں۔ باقی ساتھیوں کی کیا رائے ہے؟
  8. دوست

    ترجمہ مطلوب ہے

    ہمممممم میرے خیال میں لوکلائزیشن کے فورم میں ایک ذیلی فورم بنا دیا جائے اور اس میں یہ آر ایس ایس شامل کر دی جائے۔ اس کا پیش منظر اوپر بھی دکھانے کا انتظام ہو۔ اس کی ایک مثال ای ٹرانس ہے جس کا ربط ایک فورم کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ لوکلائزیشن کے فورم کے ذیل میں۔ خیر اب دیکھتے ہیں یہ کب ہوتا ہے۔
  9. دوست

    مبارکباد چھوٹے حکیم صاحب کی تشریف آوری

    ماشاءاللہ۔ :) :) :) :) :) :) :) اللہ چھوٹے حکیم صاحب کے نصیب اچھے کرے۔ اور بڑے حکیم صاحب کو مبارکباد۔ اب مٹھائی کب جناب۔
  10. دوست

    ترجمہ مطلوب ہے

    اشارہ نما یا پھر اشاریہ ہی چلے۔ اشارت ایک اور لفظ ہے بمعنی اشارہ۔ اس سے اسم بننا مشکل ہے۔
  11. دوست

    ترجمہ مطلوب ہے

    اشارہ نما کرلیں پھر۔
  12. دوست

    اردو غزل ریڈر

    اچھی چیز ہے۔ لیکن ایک ایک شعر وہ بھی الگ الگ اتار کر پڑھنے سے مزا نہیں آتا۔ اردو سیکھنے والوں اور تلفط درست کرنے کے لیے بہترین ہے۔ اب یہ نہیں پتا کہ ہر غزل کے لیے الگ سے ریکارڈ کیا ہوا ہے انھوں‌ نے۔ یقینًا ایسے ہی ہوگا۔ ایک ایک لفظ کے لیے اگر کرنے لگے تو بہت زیادہ عمل کاری اور وقت لگے گا اس...
  13. دوست

    مبارکباد رمضان مبارک

    سب کو مبارک جی۔
  14. دوست

    ترجمہ مطلوب ہے

    (اسم) راس: اِتِّحاد دو یا دو سے زیادہ کا مل کر ایک ہونا، واحدیت، وصل۔ ۔ ۔ ۔ مزید تفصیل۔ ۔ ۔ compact (اسم) راس: اِقْرار کسی کمزوری، عیب یا خطا وغیرہ کا اعتراف، قبولنا۔ ۔ ۔ ۔ مزید تفصیل۔ ۔ ۔ compact (اسم) راس: اِقْرار نامَہ دستاویز یا تحریر جس میں معاہدے کی شرطیں تحریر کی جائیں۔...
  15. دوست

    ترجمہ مطلوب ہے

    کرسر کا اردو متن نما کیسا رہے گا۔ چونکہ یہ عبارت۔متن میں ظاہر ہوتا ہے۔
  16. دوست

    ترجمہ مطلوب ہے

    نعمان یہ ترجمہ چلے گا؟؟ داغ انداز؟ باقی احباب کی آراء کیا ہیں۔ اعجاز صاحب کو تو پسند آگیا ہے۔
  17. دوست

    حقوقِ نسواں بل

    جب ایک چیز موجود ہے اور واضح طور پر بتا دی گئی ہے تو انسانی قانون بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ زنا اور اس کے ذیل میں آنے والے تمام معاملات کے بارے میں واضح ہدایات موجود ہیں۔ اس لیے انھیں استعمال کرنا ہی بہتر ہوگا۔ اب یہ ہماری بدقسمتی کہ ان کی تشریح کرنے والے غلط ہیں۔ وہ احکامات غلط نہیں۔
  18. دوست

    اصلاح سخن ۔۔۔۔۔۔ چند تجاویز

    شاید یہ بھی بے ادبی، بدتمیزی اور بداخلاقی کے دائرے میں آتا ہو۔ لیکن میں کہے بغیر نہیں رہ سکتا۔ مجھے آپ کے آخری الفاظ پڑھ کر بہت افسوس ہوا۔ :roll: :cry:
  19. دوست

    تفسیر ابن کثیر مکمل پی ڈی ایف

    ماشاءاللہ۔ اسے یونیکوڈ میں بدلنے کا کیا انتظام ہے۔ (منتظمین لائبریری سے سوال)
  20. دوست

    حقوقِ نسواں بل

    جی اخبارات میں اسی قسم کے تبصرے میرے زیر مطالعہ بھی آئے ہیں۔ حکومت وقت ضائع کررہی ہے۔ اگر کچھ کرنا ہوتا تو اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کافی تھیں۔
Top