قرینوں میں پہلا قرینہ ادب ہے ۔محبت کے قرینوں میں ۔۔۔اگر ہم محبّت، عبادت، ریاضت کی منازل طے کرنا چاہتے ہیں، تو پہلی سیڑھی ادب ہے۔ ادب کی تعلیم تو خود خالقِ کائنات نے دی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے،’’اے ایمان والو! اپنی آوازوں کو رسول اللہﷺ کے سامنے بلند نہ کرو۔ اور نہ ان سے...