چونا کتھّا پان نہیں ہے
خرم کو پہچان نہیں ہے
پہلے میں بھی یہ سمجھا تھا
خرم میں کچھ جان نہیںہے
غربت بھوک افلاس ہے ہرسو
کپڑا اور مکان نہیں ہے
جو میرے اجداء نے بنایا
یہ وہ پاکستان نہیں ہے
جیسا ہونا چاہیئے تھا
ویسا عالیشان نہیں ہے
بی بی بابا کا ہے بھیّا
میرا پاکستان نہیں ہے...