میرا خیال ہے کہ آپ کو شاید کوئی مخصوص ویب سائٹ نہ ملے گی، ایک آدھ شاید ہو بھی۔ یہ مواد جا بجا بکھرا پڑا ہے۔ بلاگز میں، کسی مضمون میں، جو کسی اخبار یا میگزین میں چھپا ہو، وغیرہ۔
میرے لیے تو جو حکم کیا گیا ہے، اس کے لیے تیار ہوں۔ وارث بھائی جب کہیں اُنہیں تبھی شامل کیا جائے گا۔ چچا غالب کے مزاج کے ہیں سو ہمیں بھی ان کے مزاج کے مطابق ڈھلنا ہے اگر کوئی بات منوانی ہے۔ یہاں تک مان گئے تو اسے غنیمت سمجھا جائے۔
بات چیت میں ایسی بات ہو ہی جاتی ہے۔ شاید میں نے بھی ایک دو اوٹ پٹانگ باتیں کہہ دی ہوں گی۔ اللہ معاف کر دے۔ ویسے آپ نے ایسا کیا کر دیا؟ مجھے تو یقین نہیں آتا کہ آپ بھی کسی کی دل آزاری کر سکتے ہیں۔
سنجیدہ نوٹ پر عرض ہے کہ آپ ایسی شخصیت سامنے لائیں کہ پینل کو شبہ بھی نہ گزرے۔ آپ مفتی اعظم کو میدان میں لے آئے۔ یہ واحد کسوٹی رہی جس میں صرف ایک سوال کا جواب 'نہیں' میں آیا۔
دو مُلاؤں میں مرغی حرام ہوتے تو سُنا تھا۔ بصد معذرت عرض ہے مگر آج تو کسوٹی صاحبہ ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ ازراہ تفنن عرض کیا ہے۔ برا نہ مانیے گا دوستو۔