نتائج تلاش

  1. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    امن ایمان ، تعریف کرنے کا شکریہ مابدولت ہیں ہی اتنے اچھے کہ آپ جیسی قلم کار کہ جن کی تحاریر میں الفاظ ہیرے کی طرح جَڑے ہوتے ہیں ہماری تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ :) امن ، سچ پوچھئیے تو میری شخصیت کے دو متضاد پہلو ہیں اور دونوں ہی بہت نٹ کھٹ!!! اس لئیے مجھ پر متلون مزاج ہونے کا "اشتہار" چسپاں...
  2. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    شاکر صاحب ، خوش آمدید کہنے کا شکریہ ما بدولت آج کل خوفزدہ رہتے ہیں اس لئیے اپنا مُوڈ بھی ویسا ہی دکھایا ہے۔ یہ خوف کیسا ہے: ہم بھی نہیں جانتے بہر حال آپ سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں ہم۔ بندے کھانے کی بات آپ نے خُوب کہی۔ قسم خُدا کی وہی فیصل آباد والوں کا مخصوص میٹھا طرزِ تکلم یاد دلا دیا آپ نے۔...
  3. س

    امریکی صدارتی انتخابات یا مسلم دشمنی کا مقابلہ؟

    سید ابرار صاحب ، شاعر نے کیا خوب کہا ہے "ہیں کواکب کچھ اور نظر آتے ہیں کچھ"۔ یہ بات مجھے اس لئیے لکھنا پڑی کہ آپ اسلام اور مسلمانوں کے لئیے ہمدردی جتاتے ہوئے یہ بھول گئے کہ اگر کوئی گالی دے تو اس کے لئیے اسلام میں کیا حکم ہے۔ آپ اپنی بحث میں اکثر قرآن و حدیث کی بات کرتے ہیں تو اس کے بارے میں...
  4. س

    امریکی صدارتی انتخابات یا مسلم دشمنی کا مقابلہ؟

    بس ظفری صاحب یہی اک بات ہے کہ جو ہمیں اب تک سمجھ لینی چاہئیے تھی کہ دوسروں کی باتوں پر اتنا چیں بہ چیں ہونے کی بجائے خود کو اتنا بہتر کریں کہ ان کو ایسی بکواس کرنے کی ہمت نہ ہو۔
  5. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    بہہہہہہہہہہہت شکریہ جی نہیں ، یہ "ای ۔سی جی" مشین سے نکلا ہوا پرنٹ ہے۔ ابھی اس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔:)
  6. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    ماوراء ، پریشان کیوں ہوتی ہیں؟ در و دیوار کس لئیے لگائے جاتے ہیں؟ اسی لئے کہ یہ آپ جیسی بزرگ ہستیوں کی "جلی" باتیں سنیں۔ (یہاں جلی سے مراد جلی کٹی نہیں۔ ویسے آپ حسنِ ظن سے کام لے سکتی ہیں۔:grin:)
  7. س

    وطن سے محبت پر ایک دعائیہ نظم

    بہت خُوب ، سارہ خان رہیں نابود سدا اس کے بدی خواہ سارے میرے گلشن میری بستی کو سلامت رکھنا
  8. س

    موسم کا حال!

    فاتح اور ماوراء ، آپ کہاں اور کس خطے کی گرمی کی بات کر رہے ہیں؟ ویسے فاتح عشق کی آشفتہ سری کے اسیر ہیں ان کو تو گرمی کی شکایت کرنا ہی نہیں چاہئیے۔ عشق تو صحراؤں میں بھی گلزار کا مزا دیتا ہے۔:cool: اور ماوراء کے ڈریم لینڈ میں بھی گرمی کا بول بالا ہے ۔ سنا ہے کہ خوابوں کی دنیا بڑی حسین ہوتی ہے...
  9. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    اوہ سوری ما بدولت بھول گئے کہ بزرگ "لیکچر" بھی دیا کرتے ہیں۔:rolleyes:
  10. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    جی ماوراء آنٹی ، مابدولت جانتے ہیں کہ بزرگ ٹافیوں کی جگہ دعائیں دیتے ہیں۔ کیوں کہ ان کے پاس ٹافیاں خریدنے کے لئیے پیسے نہیں ہوتے۔:eek:
  11. س

    آپ کا پسندیدہ پاکستانی شہر

    سیدہ شگفتہ ، آپ فرمائش نہیں حکم کریں۔ آپ سے وعدہ ہے کہ جیسے ہی پاکستان جاؤں گا اپنے سکول کے علاوہ بھی کمالیہ کی ڈھیر ساری تصویریں اردو محفل کی خدمت میں پیش کروں گا۔
  12. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    جلالت اور پھر اس کی برسات۔ ٹھہرئیے ماوراء باجی پہلے مجھے اپنی ہنسی روکنے دیجئیے۔ جب ما بدولت کم عمر ہوتے تھے تو اپنی باجی کو بہت ستایا کرتے تھے۔ اور پھر جب وہ مجھ سے روٹھ کر کُپے جیسا منہ بنا لیتیں تو میں ان کو منانے کے لئیے ہنسنا شروع کر دیتا ۔ جواب میں وہ بھی مسکرا دیتی تھیں اور صلح کی خوشی...
  13. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    اچھا ہوا کہ آپ نے مابدولت کی جلالت کو دعوت نہیں دی ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!۔
  14. س

    مبارکباد باسم صاحب مشاق کے عہدہ پر فائز

    باسم صاحب ، مشاق بننے پر بہت بہت مبارک باد آپ کا فی البدیہہ اردو لکھنے کا انداز بہت شاندار ہے
  15. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    ماوراء ، آپ مابدولت کی تعریف کر رہی ہیں یا ہم پر طنز کر رہی ہیں؟؟؟:mad:
  16. س

    ایک ٹیکسی ڈرائیور کی ڈائری (تبصرے)

    فیصل عظیم صاحب ، بہت اچھا فیصلہ کیا ہے آپ نے۔ یہ ڈائری جیسا کہ ایک ٹیکسی ڈرائیور کی ہے اپنے اندر ایسے تجربات اور معلومات کا ذخیرہ لئیے ہو گی کہ جو چونکا دینے والی بھی ہو سکتی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس ڈائری کو شائع کرنا اس لئیے بھی اہم ہے کہ ہم پردیسی خاص طور پر خلیج میں رہنے والے اسے اپنے جذبات...
  17. س

    مبارکباد وارث صاحب محفل پر بھی ماہر ہو گئے

    محمد وارث صاحب ، بہت بہت مبارک باد آپ کی مزید کامیابیوں کے لئیے میں دل سے دعا گو ہوں
  18. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    ما بدولت کے دستِ مبارک پر جو خطوط کاتب تقدیر نے کندہ کر دئیے ہیں ہم انہی پر صابر و شاکر رہتے ہیں۔ اس لئیے ان پر مزید خط یا خطوط لکھ کر کفرانِ نعمت کا ارتکاب نہیں کرتے۔
  19. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    اچھا تو ہم سب کی ماوراء باجی یہاں تشریف لا چکی ہیں۔ جی ہاں ، ما بدولت کو شیروں سے ملنے کا بہت اشتیاق رہتا ہے بشرطیکہ وہ پنجرے میں بند ہوں۔
  20. س

    آپ کا پسندیدہ پاکستانی شہر

    بوچھی ، جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ کمالیہ میں پیدا ہوئیں۔ اگرچہ میں بھی اب لاہور منتقل ہو چکا ہوں اور یہ سچ ہے کہ "نئیں ریساں شہر لاہور دیاں" ۔لیکن کمالیہ سے جو قلبی تعلق ہے وہ زندگی کی آخری سانس تک نہیں ٹوٹے گا۔ جب بھی اس شہر میں گھوموں تو میرا بچپن مجھے گلے ملتا ہے۔ وہی گلیاں کہ جن میں اپنے...
Top