نتائج تلاش

  1. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    بہہہہہہہہہہہت شکریہ ما بدولت کو خوش آمدید کہنے کا
  2. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    جی ماوراء ، ہم ہمیشہ سے ہی شیروں کے شوقین رہے ہیں۔ ان کو چڑیا گھر میں دیکھنے کے شوقین۔ اب یہ تو اللہ ہی جانے کہ کسی شیر کو ما بدولت سے جنگل میں ملاقات کا اشتیاق ہو گیا تو کیا ہو گا۔ خیر وہی ہو گا جو منظورِ خدا ہو گا ، اور اگلے دن فاتحہ ہو گا۔ اوہ ہو ہو۔۔۔۔۔ہو !! معذرت !! آپ وہ دوسرے والے شعر...
  3. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    بوچھی ، ما بدولت خوش ہوئے کہ آپ نے موبائل فون اپنے کان سے اتارتے ہوئے کسی کو کان و کان خبر نہ ہونے دی۔ اب چپکے سے اسے کان سے پکڑ کر اپنے پرس میں رکھ لیجئیے۔:grin:
  4. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    ماوراء ، مابدولت اپنی رعایا کے لئیے ہمیشہ دعا کرتے رہتے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ما بدولت کی دعاؤں میں اثر مفقود ہے۔ ہمارے وزیر اطلاعات نے خبر دی تھی کہ ہمارے ہاتھ سے لکھی ثقیل اردو پڑھنے سے آپ کو گرانی سر اور اعصابی تھکن کے عوارض لا حق ہو گئے تھے اس لئیے ہم نے آپ کو دعا دی اور دوا کے طور پر دو دن...
  5. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    ما بدولت پھر سے اپنا دربار سجاتے ہیں زنجیر عدل ہلانے والوں نے ہمارا دماغ ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس لئیے مابدولت نے فیصلہ کیا ہے کہ قبل اس سے کہ یہ شور ،شورش میں بدلے ہم بہ نفس نفیس رعایا کی خبر لیتے ہیں۔ لیکن یہ کیا۔۔۔۔یہ تو سازش ہو رہی ہے ہمارے خلاف۔ ہماری غیر موجودگی میں ہمارے دھاگے کے مشاہدات...
  6. س

    آپ کا پسندیدہ پاکستانی شہر

    میرا سوہنا شہر کمالیہ شاید بہت سارے دوستوں نے آج تک اس کا نام بھی نہیں سنا ہو گا۔
  7. س

    مبارکباد فاتح صاحب محسن کے عہدے پر

    فاتح صاحب ، بہت مبارک ہو کیا لکھوں کہ محسن ہو گئے یا بن گئے ، نہیں آپ کی تحاریر کے حسن کے آگے ان الفاظ کی کوئی وقعت نہیں۔ دوسروں کے لئیے آپ جیسا خلوص بھرا انداز اور شیریں طرزِ تخاطب بہت ہی کم لوگوں کو نصیب ہے۔ الفاظ اپنے معانی کی حدود سے آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ اور آپ کی بلا حدود محبتوں کو خراجِ...
  8. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    ماوراء ، ما بدولت آپ کی بحالئ صحت اور درازئ عمر کے لئیے دعا گو ہیں۔:roll::roll:
  9. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    بھائی منیر احمد طاہر ، مجھے خوش آمدید کہنے کا بہت شکریہ۔ یار ، میں تو دھماکوں کا سخت مخالف ہوں اور ان کے خلاف آواز اٹھانے پر "پارسا " لوگوں سے "بے دین " ہونے کی ڈگریاں بھی مفت میں حاصل کر چکا ہوں اور آپ ہیں کہ مجھ ہی پر دھماکہ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں اور وہ بھی اردو محفل پر۔ اس محفلِ...
  10. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    وعلیکم السلام ، بوچھی ، خوش آمدید کہنے کا بیحد شکریہ۔ ما بدولت الفاظ کے علاوہ باقی ہر قسم کے اسراف کو نا پسند کرتے ہیں اس لئیے آپ اپنا موبائل فون اب بند کر کے اپنے پرس میں رکھ لیں ۔
  11. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    خوش آمدید کہنے کا شکریہ۔ جناب ہمارا ٹکراؤ تو خدا نہ کرے کبھی ہو لیکن ٹاکرا ضرور ہو چکا ہے ،پہلی بار امن ایمان کے بلاگ پر اور دوسری بار آپ کے بلاگ پر۔ آپ بہت اچھا اور جراٰت سے لکھتے ہیں ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
  12. س

    مبارکباد عبدالرحمن کو ساگرہ مبارک۔

    سالگرہ کی ڈھیروں مبارک باد عبدالرحمن کے لئیے۔
  13. س

    تعارف غزل عباس کو خوش آمدید

    خوش آمدید غزل بیٹا آپ کی گڑیا آپ کے انکل محب علوی نے چھپا رکھی ہے۔:)
  14. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    شکریہ شمشاد صاحب ، جی بالکل ٹھیک فرمایا آپ نے ان شاء اللہ اچھا وقت گزرے گا یہاں۔
  15. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    کمال ہے آپ جاہ و جلال سے ناواقف ہیں۔ آپ کے لئیے شاہی اتالیق کا اہتمام کرنا پڑے گا اور اس کے لئے شاہی خزانے سے مشاہرہ کے علاوہ ماہانہ دس کلو بادام کا بھی بندو بست کیا جائے گا۔ جاہ و جلال کے اظہار کے لئیے ما بدولت ہاتھی پر سوار ہو کر شہر میں نکلتے ہیں ۔ ہاتھی پر بیٹھنے کی دو وجوہات ہیں ،ایک تو...
  16. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    رعب ؟ یہ کیا ہوتا ہے؟ شاید آپ ہمارے جاہ و جلال کی بات کر رہی ہیں!!!
  17. س

    کیا بے نظیر ، مشرف ڈیل ہو جائے گی؟

    شرم ان کو مگر نہیں آتی۔ مشرف صاحب تو ڈوبے ہیں اب بی بی کو بھی لے ڈوبیں گے۔ شاید ان دونوں کے اصل چہرے بے نقاب کرنے کے لئیے یہ ڈیل پاکستانی عوام کے لئیے قدرت کی طرف سے تازیانہ ہے۔ اس ڈیل کے ڈیل ڈول کی مزید تفصیلات سامنے آنے پر بہتر طور پر کچھ کہا جا سکے گا کہ احتساب کی لاش کو کتنے گہرے گڑھے میں...
  18. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    ما بدولت آپ سے متفق ہیں کہ "ماحولیاتی لہجے" سائے کی طرح ہمارا پیچھا کرتے ہیں۔ لیکن آپ دیکھ سکتی ہیں کہ اردو بولنے کا یہ انداز ایک معلم کہ جو ہمارے مستقبل کا محافظ ہے کے لئیے مناسب نہیں ہے۔ ہم نے بھی اپنے محترم اساتذہ کو اردو بولتے سُنا ہے۔ کیا فصاحت اور بلاغت ہوتی تھی۔ حقیقت میں ان کے منہ سے...
  19. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    محب علوی صاحب ، ما بدولت کو کسی مشیر کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ خاندانِ مشیراں کے سپوت اچھے خاصے مابدولتوں کو اپنے الٹے سیدھے مشوروں کے طفیل عوام کے ہاتھوں "لِیراں لِیراں"کروا دیتے ہیں۔ کیا آپ نے ما بدولت کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے کہ مشیروں کی فوج ظفر موج بھرتی کر کے خود وقت کی بے رحم موجوں کے سپرد ہو...
  20. س

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    ماوراء ، جمع اور ضرب پر ہی موقوف نہیں ۔ انگریزی نے تو اسے تفریق کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔اور اس کو مختلف اور پیارے پیارے لہجوں میں ہم پہلے ہی سے تقسیم کر چکے تھے۔ ہمارے جاننے والوں میں ایک صاحب مجھے اردو میں راستہ سمجھا رہے تھے۔ کہنے لگے "آپ یہاں سے رکشہ پکڑیں ( ذرا غور کریں کہ موصوف نے "پکڑیں"...
Top