مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے متعلق سنا تھا کہ ریاست کے ستون ہیں، یا صحافت چوتھا ستون۔ فوج انتظامیہ کا حصہ ہوتی ہے، بذات خود ستون نہیں، مگر پاکستان کا معاملہ الگ ہے۔ یہاں ریاست کا ایک ہی ستون ہے، اور وہ وہی ہے جس کا نام لیتے ہوئے پاکستانی سیاست دانوں کے پر جلتے ہیں۔