محفل پر مذہبی موضوعات پر واقعی اتنی زیادہ بدمزگی ہوتی ہے کہ محفل سے بھاگ جانے کی ترغیب اکثر ملتی ہے۔ محفل کے اراکین میں انتہائی آزاد خیال اور انہتائی بنیاد پرست مسلمان اراکین بہ یک وقت موجود ہیں۔ اکثر مکتبہ فکر مختلف ہونے کے باعث افکار میں زمین و آسمان کا بعد ہوتا ہے۔ پھر عالمی سیاسی منظرنامے...