فواد صاحب ، "دہشت گردی" پہ آپ کے طویل و بلیغ مراسلے پڑھنے اور اب سرحد کے دونوں طرف کے "دشمن" جیسے الفاظ پڑھ کر بے اختیا ایک شعر میرے ہونٹوں پہ آگیا۔۔۔۔۔کچھ یوں فرمایا ہے شاعر نے،
الجھا ہے پاؤں یار کا زلفِ دراز میں
ل۔و آپ اپن۔ے دام میں صی۔اد آ گیا
خیر یہ سب تو چلتا رہتا ہے ۔ ہو سکے تو سائل کے...
فاروقی صاحب ، پہلی بار آپ سے شرف نیاز حاصل ہونے پہ اپنی نیک خواہشات کا ہدیہ پیش کرتا ہوں۔
عالی وقار ، عرض یہ ہے کہ دہشت گردی صرف دہشت گردی ہوتی چاہے وہ کوئی گروہ کرے یا ملک۔ اور یہاں میں نے گروہ و ممالک کے ذکر کے بغیر دہشت گردی کی سادہ اور عام فہم تعریف کی درخواست کی تھی تا کہ ہم کسی ایک کسوٹی...
فواد صاحب ، آپ سے سوال کچھ پوچھا گیا اور آپ بات کو گول کرتے کرتے کہاں سے کہاں پہنچ گئے۔
چلئیے پھر سے دہرائے دیتا ہوں کہ "دہشت گردی کی متفقہ و مستند تعریف کیا ہے؟"۔ آپ کے پاس معلومات کا ایک سیلِ رواں ہوتا ہے ذرا یہ بھی فرمائیے کہ اقوام متحدہ نے کسی ملک کو کب سے اختیار دے دیا کہ وہ دیگر ممالک کی...
کچھ بھی کہہ لیں اگر خالص ہندی میں ایک فلم بھی بن جائے تو ڈبے میں ہی بند پڑی رہے گی اس لئیے اپنی مارکیٹ چلانے کے لئیے اردو کا سہارا لیا جاتا ہے لیکن لہجے سے اجنبی ہونے کی وجہ سے وہ متنجن بن جاتا ہے۔
ویسے ایک بڑے ملک میں مختلف زبانوں کے لہجوں کا گڑ بڑ ہونا اتنی بڑی بات نہیں۔ کمپیوٹر کی زبانوں کے...
بالکل ، ایسے پیغامات پڑھ کر میں بھی اسی کیفیت سے دوچار تھا کہ جیسے پاکستان میں انسان نہیں آدم خور آباد ہیں۔ :)
بجلی کی کمی پاکستان میں ہی نہیں ہندوستان میں بھی بہت ہے لیکن وہاں کے لوگ واپس آنے والے این آر آئز کا اس طرح سے "تراہ" نہیں نکالتے۔ ;)
ماوراء ، ہم سب کی نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں کہ آپ کا سفر بخیر گزرے۔ آپ کی محفل کے لئیے بڑی گراں قدر خدمات ہیں اور ایک لمبی غیر حاضری سے رونق میں کمی تو آئے گی لیکن ہم توقع رکھتے ہیں کہ آپ محفل میں پھر سے بہت جلد آئیں گی۔
برادرِ عزیز ، جماعت اسلامی ہی نہیں اور بھی بہت ساری دینی تنظیمیں اور افراد تقسیمِ ہند کی مخالفت ایک علمی نقطے کی بنیاد پہ کر رہے تھے۔ لیکن تقسیم ہند کے آخری دنوں میں یہ بھی قائل ہو گئے تھے کہ کانگریس اور مسلم لیگ میں جو بُعد المشرقین ہے وہ بالآخر مسلمانوں کے لئیے نقصان کا سبب بنے گا۔
میں پہلے...
جمعیت کا ظہور 1947 کے آخری دنوں میں ہوا جبکہ پاکستان اس سے چار مہینے قبل معرضِ وجود میں آ چکا تھا۔
ہاں یہ سچ ہے کہ جمعیت ،تعلیمی اداروں میں اسلحہ کلچر میں ید طولی رکھتی ہے اور باقی تنظیمیں اس سے دو گام پیچھے ہیں۔ لیکن یہ بھی اتنا ہی سچ ہے کہ اس کے بعض کارکنوں نے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر...
اس بات سے انکار نہیں کہ "ادارہ معارف اسلامی" کی طبع شدہ کتابیں عام کتابوں کی نسبت کم قیمت پہ دستیاب ہوتی ہیں اور ان میں موضوعات کے حوالے سے بھی کافی تنوع پایا جاتا ہے۔
اسلامی تاریخ اور معلومات عامہ سے متعلق کتابیں خریدتے وقت میری پہلی ترجیح "ادارہ معارف اسلامی" ہی ہوتا ہے۔
یہ ادارہ علوم و...
فاتح بھائی ، اصل میں یہی بات فواد صاحب کو سمجھانے کے لئیے ہی میں نے ان سے دہشت گردی کی تعریف کی درخواست کی تھی۔
ہم کچھ بھی کہیں ،بزعم امریکہ ہم ٹھہرے تیسری دنیا کے جاہل، انکل سام کی پالیسی و ظلم پہ تنقید کریں تو جھٹ سے پہلے طالبان کے حمایتیوں میں شمار کر لئیے جاتے ہیں۔ حالانکہ میری طرح...
زواج (شادی) کی کتنی اقسام ابھی مزید ظہور پذیر ہوں گی یہ تو خدا ہی جانے لیکن زواج مسیار کے تحت انجام پانے والی شادیوں کا تو میں چشم دید گواہ ہوں اور مختصر و نرم ترین الفاظ میں اس قبیل کی شادیوں کو جنسی عیاشی پہ مذہب کا پردہ ڈالنا ہی کہوں گا۔
یہ شادیاں شریعت میں جائز ہیں یا نہیں میں اس بحث میں...
طالوت ، پاکستانی سیاستدانوں کی بڑی مختصر و جامع تعریف کر دی آپ نے۔ میں اس میں یہ اضافہ کرنا چاہوں گا کہ جہالت اور جاگیرداری دو ایسی لعنتیں ہیں جو اس قبیل کی مربی و ملجا ہیں۔
لاکھ نظام یا چہرے بدل لو پاکستان کی تقدیر اس وقت تک نہیں بدلے گی جب تک جاگیرداری کا خاتمہ اور جہالت میں خاطر خواہ کمی...