”پچھتاووں کا موسم“
”تمہیں میں نے کہا بھی تھا
کہ اتنی دور مت جاؤ
جہاں جاتے ابابیلوں کے پر جھڑنے لگیں
خوشبو اڑے تو راستوں کی دھول ہوجائے
کبوتر، وصل کا پیغام دینے کو اڑیں
اور دور جاتی کشتیوں کے بادباں
ان کے پروں کو نوچ لیں!
میں نے کہا بھی تھا…!
کہ اتنی دور مت جاؤ
اگر جانا ضروری ہے
تو موسم کو ذرا...