صدف جس مکان میں بیٹھی ہے اس کی کچی دیواریں صرف عورتوں اور بچوں کی سسکیوں سےگونج رہی ہیں، کیونکہ حکام نے رات کے اندھیرے میں بغیر وارنٹ یا وضاحت گھر کے سارے مردوں کو حراست میں لے لیا تھا۔
انھیں کہاں رکھا گیا ہے؟ صدف یا اس کے گھر والوں کو کچھ علم نہیں۔
دس سالہ صدف ملکیت اور حقوق کی اس دہائیوں پرانی...