غزل تو اچھی ہے اور ثابت کرتی ہے کہ آپ میں اچھی شاعری کی صلاحیت بدرجۂ اتم موجود ہے۔ بس ذرا انگریزی محاورے کے مطابق 'کونے تراشنے کی ضرورت ہے
مطلع میں بکھر اور کدھر ایطا کا احساس دیتے ہیں یعنی باقی اشعار میں گھر بھر دھر قوافی کی ضرورت ہو جاتی ہے جو اس غزل میں نہیں۔ مطلع کا مفہوم بھی عجیب ہے کہ...