دئیے سے پوچھتے ہیں،کچھ ہوا سے بات کرتے ہیں
کہ ٹل جائے گی کب تک ابتلا سے بات کرتے ہیں
بہت مشکل زمانہ ہے محبت مر بھی سکتی ہے
تو چل کر اپنے اپنے بے وفا سے بات کرتے ہیں
محسن چنگیزی
Evening Dress
کو کچھ لوگ "شام لباس" لکھ رہے ہیں کیا یہ "شام کا لباس" نہیں ہونا چاہیے۔
کیا ویلیڈیشن میں نرمی سے کام لیا جائے یا سختی سے۔
یعنی مذکورہ بالا مثال کو قبول کر لیا جائے یا رد؟
wheelchair user
کے لئے کیا لکھا جائے۔
میرا خیال ہے کہ جو الفاظ اردو مستعمل ہیں اُنہیں ویسا ہی لکھ دیا جائے۔ ورنہ وکی پیڈیا کی طرز کے ترجمے ہوں گے جو کسی کے لئے کارامد نہیں ہوں گے۔
یہ بات سمجھ نہیں آئی۔ کیا صرف دنیا میں ہونا ہی دنیا سے عاجز ہونے کے لئے کافی ہے؟
ایک شخص اگر دنیا میں رہتے ہوئے دنیا سے تنگ ہے تو جب تک وہ صراحتاً نہیں بتائے گا کہ وہ دنیا سے عاجز ہے، لوگ کیسے سمجھیں گے؟
خیال تو یہ تھا کہ "ایک طرف تو میں دنیا سے اس قدر بے زار ہوں۔ لیکن دوسری طرف اپنا آپ بھول...
شکریہ۔ :)
معذرت کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ غزل پیش ہی اسی لئے کی جاتی ہے کہ اُس پر بات کی جائے۔ :)
یہاں خیال کچھ اس طرح تھا کہ "یہ دنیا ایک ایسی بستی ہے جہاں سے کسی کو کچھ نہیں ملتا یعنی بے فیض بستی ہے، یا یوں کہہ لیں کہ اس دنیا کے باسیوں سے کسی فیض ملنے کی توقع نہیں ہے۔ اور یہ جو ایک اژدھام ہے...