ویسے شہر میں ذوقِ لطیف رکھنے والے قلیل ترین اقلیت میں ہیں۔ سو شہر کو صاف اور خوش کن رکھنے کا فریضہ یہ بے چارے چار چھ نفوس کب تک اُٹھا سکیں گے۔ ورنہ زیادہ تر لوگ تو شہر کو گندہ اور کراہیت آمیز بنانے کی کوشش میں دن رات مصروفِ عمل ہیں۔
وزیرِ بلدیات کے حوالے سے سنا تھا کہ حکومت نے وال چاکنگ کو جرم...