میرے خیال میں تو اب آسان ہو گیا ہو گا، آپ کا کلام جو کوئی بھی پڑھنا چاہے تو وہ باآسانی ایک ہی لڑی میں پڑھ سکتا ہے ۔ اور جو کوئی اس پر بات کرنا چاہے وہ اس لڑی میں اقتباس لے کر بات کر سکتا ہے :)
سانحہ کا لفظ اتنا ہولناک ہے کہ جسے کہیں لکھا ہوا بھی پائیں تو ایک مرتبہ تو وہ دیکھنے والے کی پوری توجہ اپنی طرف مبذول کرا دیتا ہے
دوسری بات یہ کہ مجھے ہمیشہ لگتا سانحہ اللہ پاک کی طرف سے دعوت ہوتی ہے کوئی اسے ٹھکرا دیتا ہے اور کوئی قبول کر لیتا ہے
یہ بہت اچھا کیا کہ منتظمین نے صابرہ بہن کے انگریزی کلام کو ایک لڑی میں پرو دیا
اب آپ مزید بہتر بھی فرما دیں کہ تبصرہ کے لیے ایک الگ سے لڑی ہو جائے تاکہ کلام کو ڈھونڈنا نہ پڑے