نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    پیمرا کا ٹی وی چینلز کے لئے تازہ ہدایت نامہ

    پیمیرا، نیپرا، اوگرا "وغیرا وغیرا" یہ سب انتہائی ناکارہ ادارے ہیں۔ مذکورہ ہدایت نامہ بھی کاغذی کاروائی سے بڑھ کر ثابت نہیں ہوگا۔
  2. محمداحمد

    دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

    کج شہر دے لوک وی ظالم سَن کج سانوں مرن دا شوق وی سی :)
  3. محمداحمد

    غزل کے کچھ شعر: نہیں کر حدود کے تذکرے (حجاز مہدی)

    واہ! بہت خوب ! اچھی غزل ہے مہدی بھائی!
  4. محمداحمد

    دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

    کچھ کام ایسے برکت والے ہوتے ہیں کہ اُن کے آتے ہی دوسرے کاموں میں بھی برکت ہی برکت ہو جاتی ہے۔ سوونئیر کے سلسلے میں ہمیں جو معمولی سی خدمت تفویض کی گئی تھی وہ بھی ہمارے حق میں کچھ ایسی ہی ثابت ہوئی اور ہم اس پورے دورانیے میں گرداب سے نکل ہی نہیں پائے۔ بارہا ایک ہی بات (یعنی ہمیں وقت نہیں ملا یا...
  5. محمداحمد

    تاسف اردو محفل کے رکن اصغر تلمیذ صاحب ہم میں نہیں رہے

    انا للہ وانا الیہ راجعون! یہ بڑی المناک خبر ہے اور محفل اور محفلین کے لئے بڑی دلگررفتگی کی بات ہے کہ محفل ایک نفیس اور ہر دلعزیز شخصیت سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محروم ہو گئی ہے۔ گو کہ تلمیذ صاحب سے میرا واسطہ محفل کی حد تک ہی رہا، تاہم اُن کی تحریر ہی اُن کی شخصیت کی آئنہ دار تھی۔ میرے دل میں اُن...
  6. محمداحمد

    پوری امت کے مطلع کا ایک ہی چاند ہے

    عید اور رمضان (اور اسی طرح دیگر قمری مہینوں) کی شروعات کا تعین رویّتِ ہلال پر ہے یعنی جب عام آنکھ سے چاند نظر آ جائے تو یہ سمجھ لیا جائے کہ نیا ماہ شروع ہو گیا ہے۔ اگر یہ بات جغرافیائی اعتبار سے مختلف علاقوں کے لئے مختلف ہو تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے کہ یہی اسلامی تعلیمات سکھاتی ہیں۔ لہٰذا...
  7. محمداحمد

    پانچ کتابوں کا مصنف موچی

    ویسے ذریعہء معاش اور ادبی ذوق بالکل الگ الگ معاملات ہیں۔ تاہم نظام الدین بھائی کی بات بھی درست ہے کہ کتاب چھپوانا آسان بات نہیں ہے۔ یہ البتہ ممکن ہے کہ انہوں نے اپنی ترجیحات میں اس بات کو مقدم رکھا ہو اور جیسے تیسے اشاعت کا کام کر ہی لیا ہو۔
  8. محمداحمد

    پانچ کتابوں کا مصنف موچی

    'صاحب بہادر' نے حمایت کرکے اچھے بھلے شاعر کو مزید مشکوک بنا دیا۔ :)
  9. محمداحمد

    سرکاری اداروں میں اردو رائج کرنیکی منظوری‘ صدر‘ وزیراعظم بیرون ملک قومی زبان میں تقاریر کرینگے !

    ایسی باتیں نہ لکھا کریں۔ لوگ اول الذکر بات پر ہی نہ راضی ہو جائیں۔ :)
  10. محمداحمد

    دسویں سالگرہ رائے شماری 2015: شاعر محفل

    اردو محفل پر تو شعراء کی کہکشاں ہے۔ مجھے یاد ہے کہ جب پچھلی بار مشاعرہ ہوا تھا تو شعراء کی تعداد پینتس چالیس کے قریب پہنچ گئی تھی۔ شزہ نے صرف دو نام دے دیے۔ عجیب بات ہے۔ ماہی احمد آپ کی توجہ چاہتی ہے یہ لڑی۔
  11. محمداحمد

    ''کولمبس'' انسانی تاریخ کاایک سیاہ باب

    ممکن ہو تو اس کالم کا متن یا ربط ارسال فرمایے۔
  12. محمداحمد

    ''کولمبس'' انسانی تاریخ کاایک سیاہ باب

    معلوماتی تحریر ہے۔ جہاں تک ممکن ہو (خصوصاً اقتباسات کی ضمن میں) اپنے مضامین میں حوالے دے دیا کیجے۔
  13. محمداحمد

    دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

    ایک تو یہ کہ میرے پاس فرصت کی کمی ہے اور دوسرے یہ کہ طبیعت بھی اس کام کی طرف مائل نہیں ہے۔ ادب دوست اور فاروق بھٹی برادران نے کچھ کام کیا ہے۔ اُمید ہے کہ عید کے دنوں میں یا اُس کے بعد مزید کچھ پیش رفت ہو سکے گی۔
  14. محمداحمد

    تعارف صابری دربار ثانی کلس شریف کا شارٹ تعارف

    محفل میں خوش آمدید محترم۔ جناب اگر گستاخی نہ خیال کریں تو عرض کروں کہ اپنے منہ سے اپنے لئے القابات کا استعمال انکساری کے منافی ہے۔ انکساری کی عدم موجودگی عام لوگوں کے ہاں تو پھر بھی قابلِ قبول ہوتی ہے لیکن درویشوں کے ہاں منکسر المزاجی کا ہونا ضروری خیال کیا جاتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ آپ کی...
  15. محمداحمد

    یہ ہمارے نمائندے ہیں۔ افسوس

    ہائے افسوس! ان پر کوئی تنقید بھی نہیں کرنے والا نہیں۔ انہوں نے کشمیر کاز کا بیڑہ غرق کر دیا۔
  16. محمداحمد

    میگا سکینڈلز

    سندھ حکومت سندھیوں اور پاکستانیوں کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی بمعہ وڈیرہ شاہی اور افسر شاہی سندھ کے لوگوں کے لئے ناختم ہونے والا عذاب ہے۔ پیپلز پارٹی کے ہوتے سندھ کے حالات کبھی بھی بہتر نہیں ہو سکتے۔ پی پی والے لیاری کو اپنا گڑھ کہتے ہیں۔ جب کہ لیاری میں تعلیم نام کی...
  17. محمداحمد

    یہ ہمارے نمائندے ہیں۔ افسوس

    بالکل ٹھیک کہتے ہیں آپ۔ ہمارے ہاں بلوچستان میں ہندوستانی مداخلت کی بات ہر دوسرے روز سیکیورٹی ادارے کر رہے ہوتے ہیں۔ لیکن وہاں جا کر ان کے لب سل گئے۔ کشمیری ہیں کہ پاکستان کا دم بھرتے نہیں تھکتے۔ ساری عمر پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور ہمارے رہنما کشمیریوں کے قاتلوں سے اس محبت سے...
  18. محمداحمد

    میگا سکینڈلز

    اچھا خیال ہے۔
  19. محمداحمد

    میگا سکینڈلز

    ٹھیک کہتے ہیں آپ اُمید ہرگز نہیں چھوڑنی چاہیے۔ لیکن فی الحال کوئی سبیل نظر نہیں آتی۔ مجھے تو یوسف رضا گیلانی پر حیرت ہوئی۔ کس طرح اس بے غیرت آدمی نے خیرات کے طور پر موصول ہونے والا قیمتی ہار ہڑپ کرلیا۔ کیا کمی تھی اِس کے پاس کہ سیلاب زدہ لوگوں کی مدد کے لئے ملنے والا ہار بھی اس کی ہوس کی بھینٹ...
  20. محمداحمد

    یہ ہمارے نمائندے ہیں۔ افسوس

    کل پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کے مابین ملاقات ٹھہری۔ ہمارے 'رہنما' نواز شریف نے نہ تو بلوچستان میں ہندوستانی مداخلت کی بات کی اور نہ ہی کشمیر کے دیرینہ معاملے کو حل کرنے کی۔ اسی لئے: ملاقات خوشگوار رہی۔ امریکہ خوش ہوا ایسی ملاقات جس میں فریقِ مخالف کی مرضی کے خلاف ایک بات بھی...
Top