غم و حزن کی شاعری بالکل بھی رد کیے جانے کے قابل نہیں ہے۔ غم کا احساس، چاہے وہ غم ہستی ہو یا غم دنیا، انسانی زندگی کا لازمی جزو ہے۔ ان احساسات کا شعری و نثری سطح پر اظہار ہر بڑے شاعر و ادیب کے ہاں مل جاتا ہے۔ تاہم یہ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ شاعر و ادیب ہمہ وقت اسی ایک کیفیت کا اظہار کرتا رہے...