نتائج تلاش

  1. علی وقار

    فانی فانی بدایونی کے کلام سے منتخب اشعار

    خبرِ قافلہء گم شدہ کس سے پوچھوں اک بگولہ بھی نہ خاکِ رہِ منزل سے اُٹھا موت ہستی پہ وہ تہمت تھی، کہ آسان نہ تھی زندگی، مجھ پہ وہ الزام، کہ مشکل سے اُٹھا کس کی کشتی' تہ گرداب فنا' جا پہنچی شور لبیک، جو فانی لبِ ساحل سے اُٹھا
  2. علی وقار

    فانی فانی بدایونی کے کلام سے منتخب اشعار

    یوں نہ تھے محرومِ مرگِ ناگہاں بیمارِ عشق وہ بھی دن تھے، جب مزاجِ زندگی برہم نہ تھا
  3. علی وقار

    فانی فانی بدایونی کے کلام سے منتخب اشعار

    ظلمتِ شام میں تھا، نُورِ سحر کا عالم آسماں، صبح کے ماتم میں سیہ پوش نہ تھا
  4. علی وقار

    فانی فانی بدایونی کے کلام سے منتخب اشعار

    کلیات میں اور بھی غلطیاں ہیں، تو شاید یہ بھی ہو گئی ہو گی۔ ریختہ پر بھی وہی تھا، سو تصیح کر دی ہے۔ شکریہ برادر۔
  5. علی وقار

    فانی فانی بدایونی کے کلام سے منتخب اشعار

    روفی بھائی، کلیات میں دیکھا۔ وہاں پر بھی وہ ہی لکھا پایا۔
  6. علی وقار

    الف عین اسٹوڈیو-1

    وجی بھائی بہت شرارتی موڈ میں ہیں آج۔ :)
  7. علی وقار

    فانی فانی بدایونی کے کلام سے منتخب اشعار

    گھر خیر سے، تقدیر نے ویرانہ بنایا سامانِ جنوں، مجھ سے فراہم نہ ہوا تھا
  8. علی وقار

    فانی فانی بدایونی کے کلام سے منتخب اشعار

    فانیؔ فسونِ موت کی تاثیر دیکھنا ٹھیرا وہ دل کہ جس پہ سکوں کا گماں نہ تھا
  9. علی وقار

    فانی فانی بدایونی کے کلام سے منتخب اشعار

    مفہومِ کائنات، تمہارے سِوا نہیں تم چھپ گئے نظر سے تو سارا جہاں نہ تھا
  10. علی وقار

    فانی فانی بدایونی کے کلام سے منتخب اشعار

    تھی ان کے رو برو بھی وہی شانِ اضطراب دل کو بھی اپنی وضع پہ کتنا غرور تھا ۔۔۔!
  11. علی وقار

    فانی فانی بدایونی کے کلام سے منتخب اشعار

    وہ مجھے بلا کے یہاں آپ چھپ گیا کوئی وہ میہماں ہوں جسے میزباں نہیں ملتا!
  12. علی وقار

    فانی فانی بدایونی کے کلام سے منتخب اشعار

    مٹا دیا غمِ فرقت نے ورنہ میں فانیؔ ہنوز _______ ماتمئ مرگِ ناگہاں ہوتا
  13. علی وقار

    فانی فانی بدایونی کے کلام سے منتخب اشعار

    دیارِ عمر میں اب قحطِ مہر ہے فانیؔ! کوئی اجل کے سِوا مہرباں نہیں ملتا
  14. علی وقار

    ورڈل/اردل

    Urdle (393) اُردل 7/7 🟦⬛⬛⬛ ⬛⬛⬛⬛ ⬛⬛⬛🟦 ⬛🟦⬛⬛ 🟦🟦⬛🟦 🟦🟦⬛🟦 🟦🟦🟦🟦 https://urdle.chaoticity.com
  15. علی وقار

    بچپن کی حماقتیں

    دار المعطلین تو سنتے آئے تھے، یہ دار المطعلین کیاہے، کس مقصد کے لیے قائم کیا گیا ہے، نیز یہ کہ آپ اشاروں کنایوں میں مفتی بھیا کی مشکوک حرکات و سکنات سے آگاہ فرماتے جا رہے ہیں۔ یعنی کہ ہوش میں نہیں رہتے اور عیاشی میں مصروف ہیں۔ خدا خیر کا معاملہ رکھے اور مفتی صاحب کو صراط مستقیم پر چلائے۔ آمین۔
  16. علی وقار

    بچپن کی حماقتیں

    ہوش میں آنے دیں انہیں، اب جو ہونا تھا ہو چکا، جو آپ نے کہنا تھا، کہہ چکے۔
  17. علی وقار

    بچپن کی حماقتیں

    ایک زمانہ تھا کہ رند ہوش میں نہ ہوتے تھے اور اب یہ عالم ہے کہ ۔۔
  18. علی وقار

    ورڈل/اردل

    Urdle (392) اُردل 6/7 ⬛🟧⬛🟧 ⬛⬛⬛⬛ 🟧⬛⬛⬛ 🟦⬛🟧🟧 🟦⬛🟦🟦 🟦🟦🟦🟦 https://urdle.chaoticity.com
  19. علی وقار

    بچپن کی حماقتیں

    اب کے جس دشت تمنا میں قدم رکھا ہے دل تو کیا چیز ہے امکاں ہے کہ سر بھی جائے اُن کی تو معصومانہ تمنا ہے مگر آپ کی تمنا پوری ہو گئی تو ۔۔۔۔ الٰہی! قصرِ محفل کے املا خانے کی خیر ہو۔
  20. علی وقار

    یہ پاکستان ادب میلے میں کس کو مدعو کیا گیا ہے؟

    اعتراض تو بہرصورت بنتا ہے۔ صحافت کے حوالے سے کوئی تقریب ہوتی تو وہاں یہ بالکل مِس فٹ نہ ہوتے۔ حامد میر، عاصمہ شیرازی، اور سہیل وڑائچ اچھا لکھ لیتے ہیں تاہم ادبی فیسٹول میں ان کو ادیبوں کی صف میں شامل کرنے کا فیصلہ عجیب معلوم ہوتا ہے۔ بہتر ہوتا کہ ان کی جگہ صرف جینوئن ادیبوں اور شاعروں کے بینر...
Top