اگر نوری نستعلیق کے گلائفز پر مشتمل ایک لگیچر بیسڈ فانٹ (جیسا پاک نوری نستعلیق تھا) بنا لیا جائے تو بہترین رہے گا۔ محسن شفیق حجازی، ظہور احمد سولنگی اور شعیب نواز ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ نوری نستعلیق پر کسی کی اجارہ داری نہیں۔ اور نہ ہی ہمیں ایک نیا فونٹ بنانے سے کوئی روک سکتا ہے چاہے وہ کسی پہلے...