تبدیلی آگئی ہے
محمد خلیل الرحمٰن
ہم ناسٹالجیا کے مارے لوگوں کا المیہ بھی عجیب ہے۔ ہر وقت خوابوں میں گم رہنا پسند کرتے ہیں۔صدر کی مرکزی شاہراہ پر ماموں جان کی کتابوں کی دکان ’’ٹامس اینڈ ٹامس ‘‘ تھی ۔دکان آج بھی موجود ہے لیکن اسے اطراف و جوانب سے الیکٹرانکس کی دکانوں اور خوانچہ فروشوں نے یوں...