آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ آپ نے دھاگہ کھولنے میں دیر کر دی۔ لیکن ایک ہم ہیں کہ اس دھاگے کے کھلنے کے بھی کئی دن بعد یہاں آئے ہیں۔ :)
ذوالقرنین بھائی کے پندرہ ہزار پیغامات بلاشبہ محفل اور محفلین کے لئے بے حد قیمتی ہیں۔ مسکراہٹیں بمعہ ادبی مسکراہٹیں بکھیرنے میں بلاشبہ ہمارے بھائی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔...
یہ کیا برقی غزل کا نسخہ ہے؟
ویسے اس کے ساتھ ساتھ اس پر داد دینے والا سوفٹ وئیر بھی بنالیں۔
اور لگے ہاتھ اس "غزل گو" کو تعریف پہ خوش ہونے اور تنقید پر دق ہونے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی عنایت ہو جائے تو کیا ہی بات ہو۔ :) :)
سبحان اللہ۔۔۔!
کیا ہی خوبصورت غزل ہے۔
ایک ایک شعر موتی کی طرح جڑا ہوا ہے۔
اس لاجواب غزل کی تخلیق پر مبارکباد اور ڈھیروں داد۔
اللہ شاد آباد رکھے راحیل بھائی آپ کو۔
بہت شکریہ اس دعاؤں بھری داد کے لئے۔
اور یہ منظوم داد ! اس کا تو کیا ہی کہنا۔
خوش قسمت ہوں کہ آپ ایسے کشادہ دل سراہنے والے ملے ہیں۔
ہمیشہ شاد آباد رہیے۔