پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج تیسرے میچ میں مد مقابل ہونگے۔
پاکستان سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔
امید ہے آج کالی آندھی اپنا جلوہ دکھائے گی اور ایک دھماکے دار میچ دیکھنے کو ملے گا۔۔
اپنی خواہشات تو معصوم سی ہیں۔
کولمبو،کینڈی، لارڈز، جوہانسبرگ،ویلنگٹن،دہلی،میلبرن،سڈنی،ایڈیلیڈمیں ٹیسٹ میچ دیکھنا۔
اور اگر کبھی ہوا تو "شیخوپورہ" میں بھی ٹیسٹ میچ دیکھنا۔ وغیرہ وغیرہ
اسٹمپس ڈے 4
کیویز 93-4
نیوزی لینڈ کو میچ بچانے کے لئے مزید 341 رنز بنانے یا پھر 90 اوورز کھیلنے ہونگے۔
کافی مشکل است! لیکن پھر بھی کچھ چانسز وغیرہ ہیں چونکہ آج کیوی بلے باز زیادہ اپنی غلطیوں سے پویلین لوٹے۔
سردار پورن سنگھ جی کافی عمدہ کھلاڑی ہیں۔
کیئربئین لیگ میں عمدہ کھیل کھیلتے رہے لیکن یہاں دو دن سے مشکل حالات میں ناکام رہے البتہ امید ہے مستقبل میں عمدہ کارگردگی دکھائینگے۔
جنم دن کی ڈھیروں شبھ کامنائیں۔ دعاہے کہ آپ کی عمر کی قبا میں برسوں کے اتنے پیوند لگیں کہ اصل کپڑا دکھائی نہ دے۔
نیز برآں آپ کی عمر کے برس آپکے چہرے کی جھریوں کے برابر ہوں اورجھریاں اتنی ہوں کہ عالمی ریکارڈ بن جائے۔ وغیرہ وغیرہ
جس پر ٹیپیکل پاکستانی ردعمل کچھ یوں ہوگا۔
پہلی گیند چھکا: چول مروائے گا۔
اگلی چار بال 2 وکٹس: بہت اچھے حسن ٹیلنٹ ہے آگے جائے گا۔
آخری گیند 4: ہے ہی چول،پتہ ہی نہیں گیند کہاں کروانی ہے۔۔۔