ادھر "ساخت" کی آپ کے نزدیک تعریف کیا ہے ؟
کیا آپ کو علم ہے کہ اردو اور عربی دو مختلف لینگوئج فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔
جبکہ اردو ، ہندی اور انگریزی کی لینگوئج فیملی ایک ہے۔
اول تو پہلے بتایا جا چکا ہے کہ ہر زبان اپنے آپ میں اصل ہوتی ہے۔
دوسرا یہ کہ آپ اردو میں سے انگریزی الفاظ نکال کر عربی اور فارسی ٹھونسنا چا رہے ہیں۔ آپ کا نصب العین صرف اتنا ہے۔ اصل نقل ، خالص ناقص کی بحث ہی نہیں۔
جی پہلی اچھی عادت تو یہ ہے کہ مجھ میں اچھی عادتوں کی کمی نہیں۔ :)
دوسری اچھی عادت یہ ہے کہ میں اپنی اچھی عادتوں کے متعلق خاموشی اختیار کرتا ہوں۔ ظاہر ہے کہ یہ بھی اپنے آپ میں ایک اچھی عادت ہوئی۔ :):)
ارکان اسمبلی کو اردو میں ممبران اسمبلی کیا گیا ہے۔
اردو کی چاشنی دیکھیے کہ صیغہ واحد انگریزی سے مستعار لیا۔ اور جمع خود ترتیب دی۔ بلادقت انگریزی لفظ اردوا لیا۔
اور وکی پیڈیا کے ظالمان کا ظلم ملاحضہ کیجیے ، کہ وہ اسے بھی کسی جناتی زبان میں ڈھالنا چاہیں گے۔
یہ دو افراد کی تصاویر کو آپ نے ملا دیا ہے۔
اوپر کی تصویر تو فیڈل کاسترو ہی کی ہے۔ جو کیوبا کا کیمونسٹ لیڈر ہے۔ اور پچاس سال اقتدار میں رہا ہے۔
جبکہ نیچے دوسری تصویر لاطینی امریکہ کے مشہور زمانہ انقلابی راہنما چی گویرا کی معلوم ہوتی ہے۔
غور کیجیے کہ یہ تو میری عاجزی ہے۔ خاموشی سے محفل میں آتا جاتا ہوں۔ کسی کو پتا نہیں لگنے دیتا۔ ;)
جیتنے کی بجائے ہارنے کے مواقع کم کرنے کی بابت اندازہ ہوسکتا ہے۔ :)
اور اس لحاظ سے ہاتاپائی اور توں توں میں میں دونوں ہی موزوں نہیں۔ سچ پوچھیے ، تو اس ضمن میں محض فقرہ کسنا ہی بہترین ہے۔ :p
اردو...