جی ٹی کے شارپ میں اردو لکھنے کے لیے پچھلے تین چار دن سے تلاش بسیار کررہا تھا۔ اس سلسلے میں خاصی تحقیق کے بعد دو راستے سامنے آئے ہیں۔ یا تو کی پریس ایونٹ کو اچک لیا جائے یا پھر متعلقہ ویجٹ کو سب کلاس کرلیا جائے۔ یعنی ایک کسٹم ویجٹ تشکیل دے کر جو اصلی کا بچہ بچونگڑا ہو اور اس میں ایونٹ ہینڈلر کو...