منصور آفاق بھائی !
بہت عمدہ اور خوبصورت غزلہے ۔ بہت ساری داد قبول فرمائیے۔
شاید آپ اپنے پرانے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ بھول گئے اور ایک نیا اکاؤنٹ بنا دیا ہے۔ ہم ابن سعید بھائی سے درخواست کریں گے کہ وہ آپ کے پرانے اکاؤنٹ کو اسئے اکاؤنٹ میں ضم کردیں۔
لیجیے صاحب ہماری صلاح ملاحظہ فرمائیے۔ شعروں میں مطلب ابھی ہرگز ہرگزنہ ڈھونڈئیے۔ اساتذہ کی نظر پڑجائے تو وہ خود ہی دورانِ اصلاح اسے بامعنی بھی کردیں گے۔ فی الحال سب سے بڑا مسئلہ اسے بحر میں لانا تھا، خدا جانے اس میں کہاں تک کامیاب ہوئے ہیں۔
بہت خوبصورت۔ شیئر کرنے کا شکریہ جناب فرخ منظور بھائی۔
ابھی کچھ ہی دن پہلے افضل حسین بھائی نے شمس الرحمٰن فاروقی کا انٹرویو محفل پر چسپاں کیا اور ہماری فرمائش پر خود اس کا اردو ترجمہ بھی کیا۔ ضرور ملاحظہ فرمائیے
اُلٹا پُلٹا
(اسماعیل میرٹھی سے معذرت کے ساتھ)
محمد خلیل الرحمٰن
ہے کام کے وقت کھیل اچھا
اور کھیل کے وقت کام زیبا
جب کھیل کا وقت ہو کرو کام
بھولے سے بھی کھیل کا نہ لو نام
ہاں کام کے وقت خوب کھیلو
کودو پھاندو کہ ڈنڈ پیلو
خوش رہنے کا ہے یہی طریقہ
ہر بات کرو بد سلیقہ
ہمّت کو جو ہاریو دوبارہ
بس...
غزل
محمد خلیل الرحمٰن
تین اور دو پانچ ہوتے ہیں ہمیں معلوم ہے
سوئی میں دھاگہ پِروتے ہیں ہمیں معلوم ہے
اب بڑھاپا آگیا ، اب رات کی رُوٹین ہے
دانت پانی میں بھِگوتے ہیں ہمیں معلوم ہے
بعد شادی ہم کو بھی اب زندہ رہنا آگیا
اپنے کپڑے کیسے دھوتے ہیں ہمیں معلوم ہے
گو حسابی علم سے ہم یوں تو کچھ واقف...
استادِ محترم تدوین کردی ہے۔ اکثر ہم جلد بازی میں کچھ کا کچھ لکھ جاتے ہیں۔ تابع لکھنا چاہا تھا اور طابع لکھ گئے۔ ابھی کل کی بات ہے ایک مراسلے میں کند ذہنی کے عالم میں لہٰذا کی جگہ لحاظہ لکھ مارا اور سوچتے رہ گئے کہ کچھ غلط ہوگیا۔ :blushing:
جزاک اللہ استادِ محترم۔ یوں تو ہم الیکٹرانکس انجینئر ہیں ہیں لیکن روبوٹکس سے علاقہ نہیں۔ وہ تو یوں ہوا کہ اپ گریڈ کے بعد ہم آن لائن افراد کی فہرست میں روبوٹس کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بعد میں نبیل بھائی نے سمجھایا تو فورآ ایک برین ویو نے ہمیں ایک جھٹکا دیا اورہم نے ایک عدد فی البدیہہ کالم لکھ...