نتائج تلاش

  1. عثمان

    انٹرویو کچھ باتیں تبسم کے ساتھ

    تبسم اور زیر لب تبسم :)
  2. عثمان

    ساتویں سالگرہ محفلین پر موزوں اقوال و اقتباسات

    ہاہاہا۔۔ بہت خوب!! :) آپ نے تو یقیناً بہت محنت کی ہے یہ ذخیرہ جمع کرنے اور محفلین کے مزاج کا مشاہدہ کرنے میں۔ :) ہمیں یاد رکھنے کا بے حد شکریہ! :):)
  3. عثمان

    کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

    وہ تو پہلے بھی تھی۔ اب نیا کیا ہے ؟
  4. عثمان

    انٹرویو کچھ باتیں تبسم کے ساتھ

    جی ہاں بالکل۔ دو اقسام ہیں۔ بتائیے کون کون سی۔ :)
  5. عثمان

    سید محمد فراز کا تعارف

    یعنی یہ مشغلہ آپ خود پہ آزما چکے ہیں۔ :) کوئی بات نہیں آپ بھٹکتے بھٹکتے محفل تک تو آہی گئے۔ خوش آمدید! :)
  6. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    دلائل تو پچھلے چار سو مراسلوں میں پڑے سوکھ رہے ہیں۔ آپ انھیں کب منہ لگاتے ہیں۔ میری جگہ تو یہی ہے۔ آپ کی عافیت واپس وکی کٹیا سدھارنے ہی میں ہے۔
  7. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    پرانی قبروں میں پڑی ان گلی ہڈیوں سے واقفیت میں کوئی فائدہ نہیں۔ مندرجہ بالا نہلوں پہ دہلا رسید کرنے کے لئے مولوی ماجھا کانپوری ہی کافی ہیں۔
  8. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    ہمارا مقصد تو کل محفل پر آشکار ہے۔ آپ کو یہ بات چار سو مراسلوں میں معلوم ہوئی ؟ مست ہے!;) نام نہاد احیائے اردو کا وہ دھاگہ جو پہلے ہی کچا تھا بالاآخر محض پٹھوں کی ڈور ثابت ہوا۔ ہم بتائے دیتے ہیں کہ آئیندہ اگر کوئی جغادری اردو کی تجدید کے نام پر زبان اردو سے دست درازی کا مرتکب پایا گیا تو جہاں...
  9. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    میں رضا کارانہ طور پر اردو محفل میں لوگوں کو زچ کرنے پر مامور ہوں۔ جس دھاگے پر سیدھی انگلیوں گھی نہ نکلے وہاں نشست برخاست ہونے سے پہلے میری تشریف آوری مفید سمجھی جاتی ہے۔ ;) آپ بار بار فتح کا نعرہ مستانہ بلند کر رہے تھے۔ میں نے سوچا کہ آپ کو بھی گھر پہنچا ہی لوں۔ میں آپ کے کھولے گئے دوسری دھاگوں...
  10. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    عربی سازی کہیے بھیا۔ سوال تو ہم نے کرنے شروع کیے ہیں ۔ آپ ہمیں اردو پڑھانے آئے ہیں اور حال یہ ہے کہ پہلے لفظ پر ہی آپ ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔ ہر وہ حوالہ جس پر ویکیپڈیا کا ٹھپہ لگا ہو مقدس جان کر چوم لیں ؟ کسی فاتر العقل کو بھی ویکیپیڈیا کی شدھی تحریک کا مقصد سمجھ آ جانا چاہیے۔ جو کہ ماسوائے...
  11. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    آپ مکالمہ مکمل طور پر بھول چکے ہیں۔ متبادل الفاظ آپ فراہم کر رہے ہیں۔ میں نہیں۔ میں کچھ بھی کہہ لوں وہ آپ کے ہاں منظور شدہ نہیں۔ اردو میں عام مستعمل لفظ پلاسٹک کو اپنی لغت سے کس بنیاد پہ نکال باہر کر کے آپ نے عربی سے لفظ لدائن مستعار لیا ہے ؟ اردو میں یہ کب سے رائج ہے۔ کب یہ اردو کا حصہ بنا؟...
  12. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    بھئی اردو سکھانے کا بیڑا آپ نے اٹھا رکھا ہے۔ ہمارا کیا ہے۔ کچھ بھی کہیں۔ جاہل کے جاہل۔ آپ کا اگلا سوال ہوگا کہ لفظ "سوال" کے کتنے معنی ہیں۔ یا "معنی" کے کیا معنی ہیں۔ اب اس سارے جھگڑے میں پلاسٹک بیچارا تو رہ گیا نا بہت پیچھے۔ تو پہلے پلاسٹک سے نہ نمٹ لیں ؟
  13. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    اس دھاگہ کا موضوع ("احیائے اردو" کے لئے )متبادل الفاظ ہیں۔ ایسے الفاظ جو مکمل مشرف بہ عر بی ہوں۔ اور کسی فرنگی زبان سے ان کا کوئی ناجائز تعلق ثابت نہ ہو۔
  14. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    یعنی اب وکی پیڈیا کا معیار یہ آگیا ہے کہ دو دو کوڑی کی "کسی بھی لغت" سے اس کا موازنہ کیا جائے گا ؟ نہیں بھئی ، وکی پیڈیا اور احیائے اردو کی توہین کا یہ مودا ہم اپنے سر نہیں لے سکتے۔ آپ لغت کاملہ المعروف ویکیپیڈیا سے اس کا ترجمہ لائیے نہیں تو ہم فتح کا نعرہ لگائے دیتے ہیں۔
  15. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    ابھی کہاں چھوٹی۔ ابھی تو ہم نے پائپ اور الیکٹران وغیرہ کے بھی ترجمے پوچھنے ہیں۔
  16. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    وہ کیا ہے کہ مستند ہے میرا فرمایا ہوا کچھ یہی معاملہ وکی پیڈیائی فلاسفہ کے ساتھ معلوم ہوتا ہے۔
  17. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    اب آپ نے ایک ہی مراسلے کی گردان کیوں شروع کر دی۔ اتنا مشکل سوال تو نہ تھا۔
  18. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    ممنون ہوں کہ آپ نے محض سوالات کو لغو قرار دینے پر اکتفا کیا ہے۔ میرے متعلق بھی یہی فرما دیتے تو کیا بگاڑ لیتا۔
  19. عثمان

    متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

    منٹ منٹ فتح کے نعرے بلند ہوتے دیکھ کر سوچا کہ کچھ مزید ٹائم پاس کرتے ہیں۔ لیکن ادھر تو ساری کہانی گول جا رہی ہے۔ :D
Top