محنت کش و ہنر مند پوری دنیا کے لیے مثال ہیں ۔
ہنر ہر دور میں کامیاب رہا ہے۔ تعلیم چاہے کسی بھی سطح اور کسی بھی درجے کی ہو‘ انسان کو وہ سب کچھ نہیں دے سکتی جو ہنر کے ذریعے ملتا ہے۔ ہنر مندی سے قومیں پنپتی ہیں۔ یورپ اور امریکا کی تاریخ گواہ ہے کہ ہنر مندی ہی نے دونوں خطوں کو باقی دنیا پر فوقیت بخشی۔