نتائج تلاش

  1. نبیل

    اردو سورٹنگ کیسےکی جائے؟

    زیک، اس سوال کا تو محسن ہی جواب دیں گے۔ جہاں تک ویٹ اسائن کرنے کا تعلق ہے تو اس طرح بھی کام صحیح چل سکتا ہے۔ اصل میں دو comparator فنکشن ڈیفائن کرنے کی ضرورت ہوگی جوکہ اس کمپیریزن کے نتیجے میں زیادہ یا کم ویٹ والی سٹرنگ بتائیں گے۔ اسی کمپیریٹر فنکشن کو پائتھون کے sort فنکشن میں بطور پیرامیٹر...
  2. نبیل

    زپ فائیل کیسے بناتے ہیں

    سیون زپ ون زپ ون ریر
  3. نبیل

    مہمان اس ہفتے کے مہمان "نبیل"

    شکریہ تیلے۔ ہم سب یقیناً ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
  4. نبیل

    آرکیڈ اپڈیٹ!

    ابھی تک آرکیڈ سیکشن میں ٹورنامنٹس کا رواج نہیں پڑا۔ ابھی تک ایک ٹورنامنٹ منعقد ہوا ہے جو کہ میں نے ہی کیا تھا۔ میں اس میں اپنی باری پر نہ کھیلنے کے باعث ڈس کوالیفائی ہو گیا اور زیک نے یہ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ :)
  5. نبیل

    مہمان اس ہفتے کے مہمان "نبیل"

    شکریہ محسن، واقعی اب تو یوں لگتا ہے جیسے مدتوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہوں۔ :)
  6. نبیل

    مہمان اس ہفتے کے مہمان "نبیل"

    زینب بہن، آپ کیوں خوامخواہ مجھے رعب دار شخصیت ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ میں تو نہایت منکسرالمزاج آدمی ہوں۔ :) ویسے زیک کا کوئی پتا نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اپنی کھوپڑی چھپانے کے لیے ہی وہ یہ ہیٹ پہنے رکھتے ہوں۔ :grin: میں آپ سب کو بہت عزیز رکھتا ہوں۔ اس فورم کی رونق آپ کے دم سے ہی ہے۔ کبھی کبھار...
  7. نبیل

    مہمان اس ہفتے کے مہمان "نبیل"

    بہت شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ ہم سب آپ کی یہاں موجودگی کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔ آپ کی فورم کی بہتری کے لیے تجاویز ہمیشہ میرے ذہن میں رہتی ہیں اور میں وقت ملتے ہی ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ دوسرے دوست بھی شکایت کرتے ہیں کہ میں گپ شپ کی جانب نہیں آتا۔ دراصل گزشتہ کافی عرصے سے ذاتی اور...
  8. نبیل

    مہمان اس ہفتے کے مہمان "نبیل"

    شمشاد بھائی آپ کو غلط محسوس ہوا ہے۔ اللہ تعالی کا بہت فضل ہے اور میں خیریت سے ہوں۔ آپ کو اگر کوئی خاص بات محسوس ہوئی ہے تو ضرور بتائیں۔
  9. نبیل

    مہمان اس ہفتے کے مہمان "نبیل"

    ماوراء، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ آپ شوق سے اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔ :)
  10. نبیل

    مہمان اس ہفتے کے مہمان "نبیل"

    بوچھی کیا یہ میرے ہی متعلق بات ہو رہی ہے۔ :) reserved اور میں ؟؟؟ ::haha: اتنے اچھے کمنٹس کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ :hatoff:
  11. نبیل

    فٹ بال کا یورپین کپ!

    روس کی ٹیم کے ڈچ کوچ گز ہڈنگ کی خاص بات نسبتاً کمزور ٹیموں کو کوچ کرکے انہیں بڑی اور طاقتور ٹیموں کے خلاف کامیابی دلوانا ہے۔ 2002 کے ورلڈ کپ میں ہڈنگ جنوبی کوریا کے کوچ تھے اور جنوبی کوریا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچا تھا۔ 2006 کے ورلڈ کپ میں ہڈنگ نے آسٹریلیا کی کوچنگ کی تھی اور اس ٹیم کو بھی...
  12. نبیل

    آرکیڈ اپڈیٹ!

    آپ دوستوں کے ذوق و شوق کو دیکھ کر میں نے آرکیڈ سیکشن میں مزید کچھ گیمز کا اضافہ کیا ہے۔ انجوائے کریں۔ :)
  13. نبیل

    اردو سورٹنگ کیسےکی جائے؟

    زیک، مجھے نارملائزیشن کے بارے میں علم نہیں ہے۔ میں نے جو الگورتھم سوچا ہے وہ کافی سادہ ہے۔ اس میں اردو صوتی کی بورڈ کے مطابق حروف کو ترتیب وار نمبر دے دیا جائے گا جو کہ ذیل کی طرح نظر آئے گا: weights['a']=1 weights['b']=2 weights['p']=3 weights['t']=4 weights['C']=5 weights['j']=6 ...
  14. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    شکریہ ظفری۔ میں بھی عام طور پر ایسے موضوعات پر گفتگو میں شرکت سے گریز کرتا ہوں۔ ابھی تک الحمداللہ یہ گفتگو اچھے ماحول میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ باقی مباحث کی طرح یہ بحث بھی کسی کو قائل کیے بغیر ختم ہو جائے گی۔ میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس گفتگو کو معلومات کے تبادلے کا ذریعہ ہی...
  15. نبیل

    اردو سورٹنگ کیسےکی جائے؟

    آج محسن سے اردو سورٹنگ کے بارے میں کافی مفید گفتگو ہوئی۔ محسن کا کہنا تھا کہ کرلپ کی اردو کولیشن لائبریری کو امپورٹ کرنے کی مشقت کرنے کی بجائے کیوں نہ خود سے ایک فنکشن لکھ لیا جائے جو ترسیمہ جات کے ناموں کو اردو حروف تہجی کے مطابق ترتیب دے دے۔ میں نے ان کی تجویز پر غور کیا ہے اور اس کا الگورتھم...
  16. نبیل

    غلط پوسٹس کی رپورٹ

    بہت شکریہ زیک۔ امید ہے کہ باقی دوست بھی اس بات کا خیال رکھیں گے۔ اگر آپ کی کوئی تحریر کسی اور نے کاپی پیسٹ کر دی ہو تو فورم پر ہنگامہ کھڑا کرنے کی بجائے اسے رپورٹ کرنا بہتر رہے گا۔ ہم اس پر ایکشن لے لیں گے۔
  17. نبیل

    حضرت مہدی کون؟

    جی نہیں، خاصی بڑی وجہ ہے۔ اللہ تعالی کی کتاب میں کوئی شک اور تحریف نہیں ہے۔ اس سے باہر کی چیز روایت یا پیشگوئی ہو سکتی ہے لیکن بنیادی ایمان کا جزو نہیں۔
  18. نبیل

    دروپل 6 کا اردو پیکج بنانے میں مدد درکار ہے

    السلام علیکم، مجھے لگ رہا ہے کہ ہیشہ کی طرح ترجمے کے کام کو یہاں بھی غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنایا جا رہا ہے۔ میری گزارش ہے کہ ناقابل فہم تراجم کا استعمال نہیں کریں۔ اس سے ترجمہ شدہ سوفٹویر کی افادیت میں اضافہ نہیں بلکہ کمی ہوتی ہے۔
  19. نبیل

    آج محفل فورم پر ارسال شدہ مفید پیغام / پیغامات

    بہت شکریہ شگفتہ بہن۔ اس سے برعکس موضوع پر تھریڈ شروع کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ :)
  20. نبیل

    ایوارڈز 2008 : ووٹنگ کا آغاز

    یہاں پر۔۔۔۔
Top