نوحہ
محمد خلیل الرحمٰن
’’جمہوریت اِک طرزِ حکومت ہے کہ جِس میں
بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے‘‘
اِک بار عدد بن کے جو بکسوں میں پڑے ہیں
ہر بات میں، بے بات میں بولا نہیں کرتے
بے دِ ل ہیں ، ضمیر اپنے ابھی بیچ چکے ہیں
پہلو میں وہ دھڑکن کو ٹٹولا نہیں کرتے
اِس طرزِ سیاست کی سیاست ہے نرالی...